ڈیسک ٹاپ کالنگ استعمال کرنے میں دشواری
اگر آپ کو ڈیسک ٹاپ کالز کے حوالے سے پریشانی ہو رہی ہے تو:
- یقینی بنائیں کہ آپ کا کمپیوٹر اور فون انٹرنیٹ سے منسلک ہیں اور آپ کے پاس طاقتور انٹرنیٹ کنکشن ہے۔
- WhatsApp کو دستیاب تازہ ترین ورژن پر اپ ڈیٹ کریں۔
- یقینی بنائيں آپ کے آلہ پر ڈیسک ٹاپ کالنگ کام کرتی ہے۔ ڈیسک ٹاپ کالنگ Windows 10 کے 64 بٹ ورژن 1903 اور نئے ورژن اور macOS 10.13 اور نئے ورژن پر دستیاب ہے۔
- یقینی بنائيں کہ آپ کے پاس مائیکرو فون، کیمرا اور اسپیکرز ہیں۔
- اپنے کمپیوٹر کی آواز کی سیٹنگز کے ذریعے اپنے مائیکرو فون اور اسپیکرز کو درست کریں۔
- بہترین آڈیو کے لیے ہیڈ سیٹ استعمال کریں۔ علیحدہ بیرونی مائیکرو فون اور اسپیکر آلات استعمال کرنے سے گونج پیدا ہو سکتی ہے۔
- یقینی بنائيں کہ آپ کا کیمرا دستیاب ہے۔
- یقینی بنائيں کہ آپ نے WhatsApp کو اپنے مائیکرو فون اور کیمرا تک رسائی فراہم کی ہوئی ہے۔
نوٹ:
- گروپ کالز کی سہولت اس وقت WhatsApp ڈیسک ٹاپ پر تعاون یافتہ نہیں ہے۔
- ورچوئل آڈیو اور ویڈیو آلات تعاون یافتہ نہیں ہیں۔
متعلقہ مضامین:
- ڈیسک ٹاپ کالنگ کے بارے میں
- وائس کال کرنے کا طریقہ
- ویڈیو کال کرنے کا طریقہ