آپ کے فون، کمپیوٹر یا Wi-Fi کنکشن میں مسائل وہ کچھ عمومی وجوہات ہیں جن کی بنا پر آپ WhatsApp ویب یا ڈیسک ٹاپ پر پیغامات بھیجنے یا موصول کرنے سے قاصر ہو سکتے ہیں۔
اگر آپ اپنے فون سے WhatsApp پر پیغامات بھیجنے یا موصول کرنے سے قاصر ہیں تو آپ اپنے کمپیوٹر پر WhatsApp ویب یا ڈیسک ٹاپ استعمال نہیں کر سکیں گے۔ اپنے فون پر WhatsApp کھولیں اور کوئی پیغام بھیجنے کی کوشش کریں۔ اگر آپ ایسا نہیں کر سکتے تو اپنے فون کنکشن کے مسئلہ کو حل کرنے کے بارے میں مزید جانیں: Android | iPhone
اگر آپ اپنے فون سے WhatsApp پیغام بھیج سکتے ہیں تو اپنے کمپیوٹر پر دوبارہ WhatsApp ویب یا ڈیسک ٹاپ کا استعمال کرنے کی کوشش کر کے دیکھیں۔ اگر اب بھی آپ کو پیغامات بھیجنے یا موصول کرنے میں مسائل درپیش ہیں تو ممکن ہے کہ آپ کے کمپیوٹر میں کنکشن کا مسئلہ ہو۔
WhatsApp ویب یا ڈیسک ٹاپ استعمال کرنے کیلئے آپ کے کمپیوٹر پر ایک مضبوط اور مستحکم انٹرنیٹ کنکشن ہونا ضروری ہے۔ اگر آپ کو اپنی چیٹس کی فہرست کے اوپر اس خرابی کے پیغام “کمپیوٹر منسلک نہیں ہے” کے ساتھ پیلے رنگ کا بینر نظر آئے تو یہ چیک کر کے یقینی بنا لیں کہ آپ کا انٹرنیٹ کنکشن فعال ہے۔ اگر آپ کے کمپیوٹر کا انٹرنیٹ کنکشن معمول کے مطابق کام کر رہا ہے اور آپ پھر بھی پیغامات بھیجنے اور موصول کرنے سے قاصر ہیں تو WhatsApp ویب پر ہونے کی صورت میں صفحہ ریفریش کریں یا اگر WhatsApp ڈیسک ٹاپ استعمال کر رہے ہیں تو پروگرام کو ترک کر کے ری اسٹارٹ کریں۔
اگر مسئلہ برقرار رہتا ہے تو WhatsApp ویب یا ڈیسک ٹاپ سے لاگ آؤٹ کر کے واپس لاگ ان کرنے کی کوشش کریں جس کا طریقہ آپ اس مضمون میں جان سکتے ہیں۔
نوٹ: WhatsApp ویب کیلئے Chrome، Firefox، Microsoft Edge، Opra یا Safari کا تازہ ترین ورژن استعمال کریں۔ دیگر براؤزرز جیسے کہ Internet Explorer تعاون یافتہ نہیں ہیں۔
اگر آپ کوئی منظم Wi-Fi نیٹ ورک استعمال کر رہے ہیں، جیسے کسی دفتر، لائبریری یا یونیورسٹی کیمپس پر، تو ہو سکتا ہے آپ کا نیٹ ورک WhatsApp ویب کے کنکشنز کو بلاک یا محدود کرنے کیلئے سیٹ اپ کیا گیا ہو۔ اگر WhatsApp ویب آپ کو اطلاع دیتا ہے کہ آپ کسی ایسے Wi-Fi نیٹ ورک پر ہیں جو WhatsApp کو ٹھیک طرح کام کرنے سے روک رہا ہے تو براہ کرم یقینی بنائیں کہ آپ کا نیٹ ورک "web.whatsapp.com" یا ".web.whatsapp.com" یا ".whatsapp.net" پر ٹریفک کو بائی پاس کرنے کیلئے سیٹ اپ ہے۔