مجھے validation failure وارننگ کیوں نظر آ رہی ہے؟
جب لوگ ویب پر WhatsApp استعمال کرتے ہیں تو Code Verify اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن میں سیکیورٹی کی ایک اضافی پرت شامل کرتی ہے۔ اگر آپ نے Code Verify ویب براؤزر ایکسٹینشن کو ڈاؤن لوڈ کیا ہے تو آپ کو “Validation Failure” کی وارننگ نظر آ سکتی ہے۔ اس کی مندرجہ ذیل وجوہات ہو سکتی ہیں:
- آپ کے پاس ایک اور ایکسٹینشن انسٹال ہے جو ہماری صفحہ کو توثیق کرنے کی صلاحیت میں مداخلت کر رہی ہے۔
- آپ کے WhatsApp ویب صفحہ کو چلانے والا کوڈ اس کوڈ سے مماثل نہیں ہے جو باقی سب استعمال کر رہے ہیں۔
- ہماری طرف سے کچھ خرابی پیش آگئی ہے۔
مسئلہ حل کرنے کے لیے:
- اپنی دوسری ایکسٹینشنز کو موقوف کرنے کی کوشش کریں، توثیق کا عمل دہرائیں اور مکمل ہونے کے بعد اپنی دوسری ایکسٹینشنز کو غیر موقوف کریں۔ وارننگ ختم کرنے کے لیے آپ کو WhatsApp ویب کو دوبارہ لوڈ کرنا پڑ سکتا ہے۔
- یہ چیک کریں کہ آیا Engineering at Meta ویب سائٹ یا Engineering at Meta Twitter صفحہ پر عوامی طور پر اس کا حل فراہم کیا گیا ہے۔
- اگر معلوم مسئلہ کے طور پر اس کا حل فراہم نہیں کیا گیا ہے تو WhatsApp ویب سے لاگ آؤٹ کریں اور اپنے موبائل آلہ پر WhatsApp استعمال کریں کیونکہ ممکن ہے کہ ویب پر آپ کے پیغامات اب نجی نہ رہے ہوں۔ اگر آپ اس مسئلے کی مزید تفتیش کرنا چاہتے ہیں تو سرخ validation failure warning پر کلک کریں اور سورس کوڈ ڈاؤن لوڈ کریں۔
متعلقہ مضامین:
- Code Verify کے بارے میں
- مجھے نیٹ ورک ٹائم آؤٹ ایرر کیوں نظر آ رہا ہے؟
- مجھے possible risk detected warning کیوں نظر آ رہی ہے؟