مجھے possible risk detected warning کیوں نظر آ رہی ہے؟
جب لوگ ویب پر WhatsApp استعمال کرتے ہیں تو Code Verify اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن میں سیکیورٹی کی ایک اضافی پرت شامل کرتی ہے۔ اگر آپ نے Code Verify ویب براؤزر ایکسٹینشن ڈاؤن لوڈ کی ہے تو آپ کو یہ وارننگ نظر آ سکتی ہے: 'کسی اور براؤزر ایکسٹینشن کی وجہ سے صفحہ کی توثیق کرنے سے قاصر ہیں۔ دیگر ایکسٹینشن (ایکسٹینشنز) موقوف کرنے اور دوبارہ کوشش کرنے پر غور کریں۔' اس کی مندرجہ ذیل وجوہات ہو سکتی ہیں:
- آپ کے پاس ایک اور ایکسٹینشن انسٹال ہے جو ہماری صفحہ کو توثیق کرنے کی صلاحیت میں مداخلت کر رہی ہے۔
- آپ کی دیگر فعال براؤزر ایکسٹینشنز ممکنہ طور پر آپ کے WhatsApp ویب پر نظر آنے والے مواد کو پڑھنے یا اس میں ترمیم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ WhatsApp ویب پر اپنے پیغامات کی حفاظت کو یقینی بنانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ایسی کسی بھی ایکسٹینشن کو غیر فعال کر دیا جائے جو اس وارننگ کا سبب بنے۔
مسئلہ حل کرنے کے لیے:
- اپنی دوسری ایکسٹینشنز کو موقوف کرنے کی کوشش کریں، توثیق کا عمل دہرائیں اور مکمل ہونے کے بعد اپنی دوسری ایکسٹینشنز کو غیر موقوف کریں۔ وارننگ ختم کرنے کے لیے آپ کو WhatsApp ویب کو دوبارہ لوڈ کرنا پڑ سکتا ہے۔
- اگر خرابی برقرار رہتی ہے تو صفحہ استعمال کرتے وقت ایسی کسی بھی ایکسٹینشن کو غیر فعال کر دیں جس پر آپ کو بھروسہ نہ ہو۔ وارننگ ختم کرنے کے لیے آپ کو WhatsApp ویب کو دوبارہ لوڈ کرنا پڑ سکتا ہے۔
- اگر آپ کو اپنی دیگر فعال ایکسٹینشنز پر بھروسہ ہے تو کسی کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین:
- Code Verify کے بارے میں
- مجھے نیٹ ورک ٹائم آؤٹ ایرر کیوں نظر آ رہا ہے؟
- مجھے validation failure warning کیوں نظر آ رہی ہے؟