Code Verify کے بارے میں
جب لوگ ویب پر WhatsApp استعمال کرتے ہیں تو Code Verify اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن میں سیکیورٹی کی ایک اضافی پرت شامل کرتی ہے۔
جب آپ آفیشل Google Chrome، Mozilla Firefox اور Microsoft Edge براؤزر ایکسٹینشن اسٹورز سے Code Verify ویب براؤزر ایکسٹینشن ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں تو یہ خود بخود چیک کرتی ہے کہ آیا آپ WhatsApp ویب کا مستند اور غیر تحریف شدہ ورژن استعمال کر رہے ہیں تاکہ آپ کو اطمینان ہو کہ آپ کے پیغامات آپ اور آپ کے مطلوبہ وصول کنندگان کے درمیان ہی ہیں نیز کسی اور کو ان تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ اگر ایکسٹینشن کو پتا چلتا ہے کہ آپ WhatsApp ویب کو چلانے کے لیے جو کوڈ استعمال کر رہے ہیں وہ دراصل وہی کوڈ نہیں ہے جو باقی سب استعمال کر رہے ہیں تو ایکسٹینشن آپ کو مطلع کرتی ہے تاکہ آپ کارروائی کر سکیں۔
Code Verify استعمال کرنے کا طریقہ
صارف کے بہترین تجربے کے لیے یقینی بنائیں کہ Code Verify براؤزر ایکسٹینشن ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد آپ کے ٹول بار میں پن ہو تاکہ آپ ایکسٹینشن اور اس کا اسٹیٹس آسانی سے دیکھ سکیں۔ جب آپ WhatsApp ویب (web.whatsapp.com) استعمال کریں گے تو Code Verify خود بخود چل جائے گی۔ جب ایکسٹینشن آپ کے ٹول بار پر پن ہو اور WhatsApp ویب کے کوڈ کی مکمل طور پر توثیق ہو جائے تو ایکسٹینشن ٹول بار پر سبز دائرے میں ایک چیک مارک دکھائے گی جو ظاہر کرے گا کہ کوڈ کی مکمل توثیق ہوگئی ہے۔
اگر ایکسٹینشن آپ کو پیش کیے جانے والے کوڈ کی توثیق کرنے سے قاصر ہے تو آپ کو ان تین پیغامات میں سے کوئی ایک نظر آئے گا:
- Network Timed Out: اگر نیٹ ورک ٹائم آؤٹ ہونے کی وجہ سے آپ کے صفحہ کی توثیق نہیں کی جا سکتی تو آپ کی Code Verify ایکسٹینشن نارنجی رنگ کے دائرے میں سوالیہ نشان دکھائے گی۔
- Possible Risk Detected: اگر آپ کی ایک یا زائد ایکسٹینشنز صفحہ کی توثیق کرنے کی ہماری صلاحیت میں مداخلت کر رہی ہیں تو آپ کی Code Verify ایکسٹینشن نارنجی رنگ کے دائرے میں سوالیہ نشان دکھائے گی۔
- Validation Failure: اگر ایکسٹینشن کو پتا چلتا ہے کہ آپ WhatsApp ویب کو چلانے کے لیے جو کوڈ استعمال کر رہے ہیں دراصل وہی کوڈ نہیں ہے جو باقی سب استعمال کر رہے ہیں تو Code Verify کا آئیکن سرخ ہو جائے گا اور اس میں ندائیہ کا نشان دکھائی دے گا۔
اگر آپ اپنی ٹول بار میں Code Verify ایکسٹینشن کے آئیکن پر تب کلک کرتے ہیں جب وہ سبز، نارنجی یا سرخ ہو تو آپ مزید معلومات دیکھ سکیں گے اور اگر کوئی مسئلہ ہو تو آپ Learn More پر کلک کر کے اسے حل کرنے کا طریقہ جان سکتے ہیں۔ اگر آپ اس مسئلے کی مزید تفتیش کرنا چاہتے ہیں تو آپ سورس کوڈ بھی ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔
نوٹ:- Code Verify براؤزر ایکسٹینشن بس اس بات کی توثیق کرتی ہے کہ WhatsApp ویب کا بنیادی کوڈ وہی ہے جو باقی سب استعمال کر رہے ہیں۔ ایکسٹینشن آپ کے ارسال یا وصول کردہ پیغامات کو نہیں پڑھتی نہ ان تک رسائی حاصل کرتی ہے نیز ہمیں معلوم نہيں ہوتا کہ آیا آپ نے ایکسٹینشن ڈاؤن لوڈ کی ہے۔
- Code Verify براؤزر ایکسٹینشن کی کارکردگی کا انحصار آپ کے زیر استعمال دیگر براؤزر ایکسٹینشنز کو موقوف یا غیر فعال کرنے پر ہو سکتا ہے۔
- Code Verify براؤزر ایکسٹینشن WhatsApp ویب کے کوڈ کی توثیق کرتی ہے اور WhatsApp ڈیسک ٹاپ کو متاثر نہیں کرتی۔
- ایکسٹینشن کسی بھی طرح کے ڈیٹا، میٹا ڈیٹا، یا صارف کے ڈیٹا کو لاگ نہیں کرتی اور یہ WhatsApp کے ساتھ کوئی بھی معلومات شیئر نہیں کرتی ہے۔ یہ آپ کے بھیجے یا موصول ہونے والے پیغامات کو پڑھ اور نہ ہی اس تک رسائی حاصل کر سکتی ہے۔
متعلقہ مضامین:
- Code Verify ویب براؤزر ایکسٹینشن انسٹال کرنے کا طریقہ
- مجھے نیٹ ورک ٹائم آؤٹ ایرر کیوں نظر آ رہا ہے؟
- مجھے possible risk detected warning کیوں نظر آ رہی ہے؟
- مجھے validation failure warning کیوں نظر آ رہی ہے؟