گروپ ایڈمن کی سیٹنگز تبدیل کرنے کا طریقہ
ڈیفالٹ طور پر، کوئی بھی گروپ ممبر پیغامات بھیج سکتا ہے اور گروپ کی معلومات جیسے کہ گروپ کے نام، تصویر یا تفصیل میں تبدیلی کر سکتا ہے۔ تاہم، گروپ ایڈمن صرف ایڈمنز کو گروپ کی معلومات میں ترمیم کرنے یا پیغامات بھیجنے کی اجازت دینے کیلئے گروپ کی سیٹنگز تبدیل کر سکتا ہے۔
گروپ کی معلومات کی سیٹنگز تبدیل کریں
- WhatsApp گروپ چیٹ کھولیں، پھر گروپ کے نام پر کلک کریں۔
- متبادل طور پر، اوپر کونے میں موجود مینو (
یا ) > گروپ کی معلومات پر کلک کریں۔
- متبادل طور پر، اوپر کونے میں موجود مینو (
- گروپ کی سیٹنگز > گروپ کی معلومات میں ترمیم کریں پر کلک کریں۔
- تمام ممبرز یا صرف ایڈمنز کو گروپ کی معلومات میں ترمیم کرنے کی اجازت دینا منتخب کریں۔
- تصدیق کریں پر کلک کریں۔
گروپ پیغام کی سیٹنگز تبدیل کریں
- WhatsApp گروپ چیٹ کھولیں، پھر گروپ کے نام پر کلک کریں۔
- متبادل طور پر، اوپر کونے میں موجود مینو (
یا ) > گروپ کی معلومات پر کلک کریں۔
- متبادل طور پر، اوپر کونے میں موجود مینو (
- گروپ کی سیٹنگز > پیغامات بھیجیں پر کلک کریں۔
- تمام ممبرز یا صرف ایڈمنز ہی کو گروپ میں پیغامات بھیجنے کی اجازت دینے کا انتخاب کریں۔
- تصدیق کریں پر کلک کریں۔
ممبرز گروپ میں ایڈمنز پر کلک کرنے کے بعد اس ایڈمن کے نام پر کلک کر کے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں جسے وہ پیغام بھیجنا چاہتے ہیں۔
متعلقہ مضامین:
گروپس میں تبدیلیاں کرنے کا طریقہ