کیٹلاگ بنانے اور برقرار رکھنے کا طریقہ
اپ ڈیٹ شدہ کیٹلاگ آپ کے کسٹمرز کیلئے آپ کے کاروبار کے ساتھ تعامل کرنا آسان بناتا ہے۔ اس سے آپ کے نئے پروڈکٹس اور سروسز دکھانے میں بھی مدد ملتی ہے۔
پروڈکٹ یا سروس شامل کریں
اپنے کیٹلاگ میں پروڈکٹ یا سروس شامل کرنے کیلئے:
- WhatsApp Business ایپ کھولیں۔
- اپنی چیٹ کی فہرست کے اوپری حصے پر مزید
| > کیٹلاگ پر کلک کریں۔ - نیا آئٹم شامل کریں پر کلک کریں۔
- اپنی فائلز میں سے تصاویر اپ لوڈ کرنے کیلئے تصاویر شامل کریں پر کلک کریں۔ آپ 10 تک تصاویر اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔
- پروڈکٹ یا سروس کا نام فراہم کریں۔ آپ اپ لوڈ کردہ پروڈکٹ کیلئے آپشنل تفصیلات جیسے کہ قیمت، تفصیل، لنک اور اپ لوڈ کردہ پروڈکٹ کیلئے آئٹم کوڈ بھی فراہم کر سکتے ہیں۔
- پروڈکٹ کو اپنے کیٹلاگ میں شامل کرنے کے لیے کیٹلاگ میں شامل کریں پر ٹیپ کریں۔
کنٹرول کریں کہ کسٹمرز کون سے پروڈکٹ یا سروسز دیکھ سکتے ہیں
نوٹ: ممکن ہے کہ یہ خصوصیت ابھی آپ کیلئے دستیاب نہ ہو۔
کیٹلاگ آئٹمز چھپائیں
- WhatsApp Business ایپ کھولیں۔
- اپنی چیٹ کی فہرست کے اوپری حصے پر مزید
| > کیٹلاگ پر کلک کریں۔ - مطلوبہ پروڈکٹ یا سروسز کو چھپانے کے لیے > ترمیم کریں پر کلک کریں۔
- آئٹم چھپائیں کو منتخب کریں۔
- محفوظ کریں پر کلک کریں۔
یا پھر، کیٹلاگ اسکرین پر آئٹم پر اپنا کرسر لے کر جائیں۔ پھر مزید
پوشیدہ آئٹمز اب بھی آپ کے کیٹلاگ مینیجر میں نظر آئیں گے اور آئٹم کی تصویر پر
کیٹلاگ آئٹمز دکھائیں
- WhatsApp Business ایپ کھولیں۔
- اپنی چیٹ کی فہرست کے اوپری حصے پر مزید
| > کیٹلاگ پر کلک کریں۔ - مطلوبہ پروڈکٹ یا سروسز کو ظاہر کرنے کے لیے > ترمیم کریں پر کلک کریں۔
- آئٹم چھپائیں کو غیر منتخب کریں۔
- محفوظ کریں پر کلک کریں۔
یا پھر، کیٹلاگ اسکرین پر آئٹم پر اپنا کرسر لے کر جائیں۔ پھر مزید
پروڈکٹ یا سروس حذف کریں
اپنے کیٹلاگ سے پروڈکٹ یا سروس حذف کرنے کیلئے:
- WhatsApp Business ایپ کھولیں۔
- اپنی چیٹ کی فہرست کے اوپری حصے پر مزید
| > کیٹلاگ پر کلک کریں۔ - وہ پروڈکٹ یا سروس منتخب کریں جسے آپ حذف کرنا چاہتے ہیں۔
- پروڈکٹ کی تفصیل والے سیکشن کے نیچے تک اسکرول کریں۔
- آئٹم حذف کریں پر کلک کریں۔
- ٹھیک ہے پر کلک کریں۔
نوٹ: کیٹلاگ پر اپ لوڈ کردہ ہر تصویر کا جائزہ لیا جائے گا۔ جائزہ یہ توثیق کرنے میں مدد کرتا ہے کہ تصویر، پروڈکٹ یا سروس WhatsApp کی کامرس پالیسی کے مطابق ہے۔
اگر آپ کے کیٹلاگ میں کوئی پروڈکٹ یا سروس مسترد ہو جاتی ہے تو تصویر کے ساتھ ایک سرخ علامت استعجاب کا آئیکن دکھائی دے گا۔ اگر آپ کو لگے کہ یہ غلط ہے اور آپ ایک اور جائزے کی درخواست کرنا چاہتے ہوں تو:
- تفصیلات دیکھنے کیلئے مسترد شدہ پروڈکٹ یا سروس منتخب کریں۔
- دوسرے جائزے کی درخواست کریں پر کلک کریں۔
- ہماری کامرس پالیسی ملاحظہ کرنے کیلئے مزید جانیں پر کلک کریں۔
- ٹیکسٹ فیلڈ میں درخواست کی وجہ درج کریں۔
- جاری رکھیں پر کلک کریں۔