اکثر پوچھے گئے سوالات
اردو
اپنی زبان منتخب کریں
  • Azərbaycanca
  • Afrikaans
  • Bahasa Indonesia
  • Bahasa Melayu
  • Català
  • Česky
  • Dansk
  • Deutsch
  • eesti
  • English
  • Español
  • Français
  • Gaeilge
  • Hrvatski
  • Italiano
  • Kiswahili
  • Latviešu
  • Lietuviškai
  • Magyar
  • Nederlands
  • Norsk
  • Oʻzbekcha
  • Pilipino
  • Polski
  • Português (BR)
  • Português (PT)
  • Română
  • shqip
  • Slovenčina
  • Slovenščina
  • suomi
  • svensk
  • Tiếng Việt
  • Türkçe
  • Ελληνικά
  • Български
  • Қазақ
  • Македонски
  • Pусский
  • српски
  • Українська
  • ‏עברית‏
  • العربية
  • فارسی
  • اردو
  • বাংলা
  • हिंदी
  • ગુજરાતી
  • ಕನ್ನಡ
  • मराठी
  • தமிழ்
  • తెలుగు
  • മലയാളം
  • ภาษาไทย
  • 简体中文
  • 繁體中文
  • 日本語
  • 한국어
  • WhatsApp ویب
  • خصوصیات
  • ڈاؤن لوڈ کریں
  • سیکیورٹی
  • اکثر پوچھے گئے سوالات
  • ڈاؤن لوڈ کریں
  • خصوصیات
  • سیکیورٹی
  • اکثر پوچھے گئے سوالات
  • رابطے میں رہیں

ہم کس طرح آپ کی مدد کر سکتے ہیں؟

آپ جس کی تلاش میں ہیں اسے ڈھونڈنے کے لیے ذیل میں درج موضوعات کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔
Android کے لیے WhatsApp Businessسیکیورٹی اور رازداری

‏WhatsApp پر محفوظ رہنا

آپ کے اور آپ کے پیغامات کا تحفظ اور سیکورٹی ہمارے لیے اہم ہیں۔ ہم آپ کو ان آلات اور خصوصیات کے بارے میں بتانا چاہتے ہیں جو ہم نے آپ کو WhatsApp استعمال کرتے ہوئے محفوظ رکھنے میں مدد دینے کیلئے بنائے ہیں۔ ہم دیگر وسائل کے کچھ ایسے لنکس بھی فراہم کرتے ہیں جو آپ کو آن لائن ہوتے ہوئے عمومی طور پر محفوظ رہنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

ہماری سروس کی شرائط

‏WhatsApp پر آپ کو محفوظ رکھنے میں مدد کرنے کا ہمارا ایک طریقہ ہماری سروس کی شرائط کے ذریعے ہے۔ ہماری سروس کی شرائط WhatsApp پر ان سرگرمیوں کو طے کرتی ہیں جو ممنوع ہیں۔ مثال کے طور پر، ایسا مواد جمع کروانا (اسٹیٹس، پروفائل کی تصاویر یا پیغامات میں) جو غیر قانونی، فحش، توہین آمیز، خطرناک، خوف زدہ کرنے والا، ہراساں کرنے والا، نفرت انگیز، نسلی یا تہذیبی لحاظ سے تعصب انگیز یا غیر قانونی برتاؤ پر اکسانے یا آمادہ کرنے والا یا کسی اور طریقہ سے غیر موزوں ہو تو وہ ہماری سروس کی شرائط کی خلاف ورزی ہوگی۔ اگر ہمیں لگتا ہے کہ کوئی صارف ہماری سروس کی شرائط کی خلاف ورزی کر رہا ہے تو ہم اسے بین کر دیں گے۔

ہماری سروس کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے والی سرگرمیوں کی مثالوں پر مزید معلومات کیلئے براہ کرم ہماری سروس کے شرائط کے سیکشن 'ہماری سروسز کا قابل قبول استعمال' کا جائزہ لیں۔

آلات

‏WhatsApp پر، ہم نے کچھ ایسے بنیادی کنٹرولز بنائے ہیں جنہیں آپ خود کو محفوظ کرنے میں مدد حاصل کرنے کیلئے اپنی مرضی سے ایڈجسٹ کر سکتے ہیں:

کنٹرول کریں کہ آپ کی معلومات کون دیکھتا ہے

آپ آخری بار دیکھا، پروفائل کی تصویر اور/یا اسٹیٹس کو مندرجہ ذیل آپشنز پر سیٹ کر سکتے ہیں:

سبھی: آپ کا آخری بار دیکھا، پروفائل کی تصویر اور/یا اسٹیٹس WhatsApp کے تمام صارفین کو نظر آئیں گے۔

میرے روابط: آپ کا آخری بار دیکھا، پروفائل کی تصویر اور/یا اسٹیٹس صرف آپ کی ایڈریس بک میں موجود روابط کو نظر آئیں گے۔

کوئی نہیں: آپ کا آخری بار دیکھا، پروفائل کی تصویر اور/یا اسٹیٹس کسی کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

اگر آپ پڑھنے کی رسیدیں آف کرتے ہیں تو آپ پڑھنے کی رسیدیں نہیں بھیجیں گے۔ آپ دیگر صارفین کی پڑھنے کی رسیدیں بھی دیکھ نہیں پائیں گے۔

نوٹ: پڑھنے کی رسیدیں گروپ چیٹس کیلئے ہمیشہ بھیجی جاتی ہیں، چاہے آپ اپنی رازداری کی ترتیبات میں اس آپشن کو آف بھی کر دیں۔

رازداری کی ترتیبات کے بارے میں مزید یہاں سیکھیں: Android | iPhone | Windows Phone

آپ کیا دیکھتے ہیں اور کس سے تعامل کرتے ہیں اسے کنٹرول کریں

آپ مخصوص روابط کو بلاک کر سکتے ہیں تاکہ وہ آپ سے WhatsApp کے ذریعے تعامل نہ کر سکیں۔ کسی رابطے کو بلاک/انبلاک کرنے پر مزید معلومات کیلئے اور یہ جاننے کیلئے کہ جب آپ کسی رابطے کو بلاک کرتے ہیں تو کیا ہوتا ہے، براہ کرم ان مضامین کا جائزہ لیں۔

آپ جو شیئر کرتے ہیں اس پر کنٹرول کریں

آپ یہ فیصلہ بھی کر سکتے ہیں کہ WhatsApp پر اپنے روابط کے ساتھ کیا شیئر کیا جائے اور ہم اس بات کو سراہیں گے کہ آپ کچھ شیئر کرنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں۔ خود سے پوچھیں: کیا آپ واقعی یہ چاہتے ہیں کہ جو آپ نے بھیجا ہے اسے دوسرے دیکھیں؟

براہ کرم جان لیں کہ ہم اپنی سروس فراہم کرنے کے عام معمول میں پیغامات کو ڈیلیور ہونے کے بعد برقرار نہیں رکھتے۔ ‏WhatsApp پر پیغام کے ڈیلیور ہونے کے بعد، آپ کے بھیجے گئے پیغامات کی حفاظت، رازداری اور سیکورٹی کو یقینی بنانے میں مدد دینے کیلئے، ہم پیغام کو اسٹور نہیں کرتے۔

تاہم، جب آپ کوئی چیٹ، تصویر، ویڈیو، فائل یا صوتی پیغام WhatsApp پر کسی اور کے ساتھ شیئر کرتے ہیں تو ان کے پاس ان پیغامات کی نقل آ جائے گی۔ وہ ان پیغامات کو WhatsApp پر یا اس سے ہٹ کر دوسروں سے دوبارہ شیئر کر سکتے ہیں۔

‏WhatsApp میں مقام کی خصوصیت بھی ہے جسے آپ WhatsApp پیغام کے ذریعے اپنا اس وقت کا موجودہ مقام شیئر کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ کو اپنا مقام صرف اپنے بھروسے کے لوگوں کے ساتھ شیئر کرنا چاہیئے۔

جدید حفاظتی اور سیکورٹی کی خصوصیات

‏WhatsApp کو مسائل رپورٹ کریں

آپ ایپ کے اندر سے ہی ہم سے رابطہ کر کے WhatsApp کو رپورٹس بھیج سکتے ہیں۔

  • ‏Android پر: بس WhatsApp پر جائیں > مزید آپشنز > ترتیبات > مدد > ہم سے رابطہ کریں پر ٹیپ کریں۔
  • ‏iPhone پر: بس WhatsApp > ترتیبات > مدد > ہم سے رابطہ کریں پر جائیں۔
  • ‏Windows Phone پر: بس WhatsApp > مینو > ترتیبات > بمتعلق > سپورٹ پر جائیں۔

براہ مہربانی جتنی ہو سکے اتنی معلومات فراہم کریں۔

اہم: اگر آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کوئی جذباتی یا جسمانی خطرے میں ہے تو براہ کرم اپنے مقامی قانون نافذ کرنے والے حکام سے رابطہ کریں۔ وہ ان معاملات میں بہتر طور پر مدد کر سکتے ہیں۔

ہم آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ آپ مشتبہ مواد ہمیں رپورٹ کریں۔ براہ کرم یہ ذہن نشین کر لیں کہ آپ کے پیغامات کی حفاظت، رازداری اور سیکورٹی کو یقینی بنانے میں مدد دینے کیلئے ہمارے پاس عموماً پیغامات کا مواد دستیاب نہیں ہوتا جس سے ہماری رپورٹ کی توثیق کرنے اور کارروائی کرنے کی قابلیت محدود ہو جاتی ہے۔

ضرورت پیش آنے پر، آپ مواد کا اسکرین شاٹ لے کر، رابطے کی کسی بھی دستیاب معلومات کے ساتھ موزوں قانون نافذ کرنے والے حکام کے ساتھ اسے شیئر کر سکتے ہیں۔

رپورٹ کریں

جب آپ کو پہلی بار کسی نامعلوم نمبر سے پیغام موصول ہو تو آپ کے پاس اس نمبر کو براہ راست چیٹ کے اندر رپورٹ کرنے کا آپشن ہوگا۔

آپ مندرجہ ذیل مراحل پر عمل کر کے کسی رابطے یا گروپ کو اس کی پروفائل کی معلومات سے بھی رپورٹ کر سکتے ہیں:

  1. چیٹ کھولیں۔
  2. پروفائل کی معلومات کھولنے کیلئے رابطے یا گروپ کے نام پر ٹیپ کریں۔
  3. نیچے تک اسکرول کریں اور رابطے کی رپورٹ کریں یا گروپ کی رپورٹ کریں کو ٹیپ کریں۔

رپورٹ ہونے کے بعد، WhatsApp کو آپ کے رپورٹ کیے گئے صارف یا گروپ کی طرف سے حالیہ ترین پیغامات ملتے ہیں ساتھ ہی رپورٹ کیے گئے صارف کے ساتھ آپ کے حالیہ تعاملات پر معلومات بھی۔

بین کرنا

اگر ہمارا ماننا ہو کہ اکاؤنٹ کی سرگرمی ہماری سروس کی شرائط کی خلاف ورزی کرتی ہے تو ہم اکاؤنٹس کو بین کر سکتے ہیں۔ ہماری سروس کی شرائط کے مطابق، ہم آپ کو نوٹیفکیشن کے بغیر بین کرنے کا حق محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ براہ کرم آگاہ رہیں کہ کسی صارف کے بارے میں یہ رپورٹ کرنا کہ وہ ہماری سروس کی شرائط کی خلاف ورزی کر رہا ہے، اس کا نتیجہ صارف کو ہماری جانب سے بین کیے جانے یا بصورت دیگر صارف کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کی صورت میں نکلے ایسا ضروری نہیں۔

براہ کرم WhatsApp کے موزوں استعمال اور سروس کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے والی سرگرمیوں کے بارے میں مزید جاننے کیلئے بغور ہماری سروس کی شرائط کا سیکشن 'ہماری سروسز کا قابل قبول استعمال' کا جائزہ لیں۔

اسپیم اور دھوکے بازیاں

ہم اپنے سسٹم کے ذریعے آنے والے کسی بھی قسم کے اسپیم پیغامات میں کمی لانے کیلئے بھرپور محنت کرتے ہیں۔ صارفین کے آپس میں بات چیت کرنے کیلئے ایک محفوظ جگہ بنانا ترجیح ہے۔ تاہم، معمول کے SMS یا فون کالز ہی کی طرح، یہ ممکن ہے کہ دیگر WhatsApp کے صارفین جن کے پاس آپ کو فون نمبر ہو وہ آپ سے رابطہ کریں۔ لہذا، ہم اسپیم اور دھوکے بازی والے پیغامات کی شناخت کرنے اور ان سے نمٹںے میں آپ کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

اسپیم اور دھوکے بازی والے پیغامات آپ کے روابط کی جانب سے یا پھر کہیں اور سے آ سکتے ہیں۔ اس قسم کے پیغامات غلط معلومات پھیلاتے ہیں اور آپ کو اس طرح سے دھوکہ دینے کیلئے بنائے جاتے ہیں کہ آپ کسی مخصوص طریقے سے کوئی کارروائی کریں۔ اگر کوئی پیغام مشکوک لگے یا یقین نہ ہونے کی حد تک اچھا لگے، تہ اس پر نہ ٹیپ کریں، نہ اسے شیئر کریں، نہ ہی اسے آگے بھیجیں۔

ان پیغامات پر نظر رکھیں:

  • جن میں ہجے اور گرامر کی غلطیاں ہوں
  • جن میں آپ سے کسی لنک پر ٹیپ کرنے کو کہا جائے
  • جن میں آپ سے آپ کی ذاتی معلومات کو شیئر کرنے تقاضہ کیا جائے (مثلاً کریڈٹ کارڈ، بینک اکاؤنٹ نمبرز، تاریخ پیدائش، پاس ورڈ، وغیرہ)
  • جن میں آپ کو پیغام فارورڈ کرنے کا کہا جائے
  • جن میں آپ کو کوئی لنک بھیجی جائے اور اس پر کلک کر کے کوئی نئی خصوصیت کو ’فعال‘ کرنے کو کہا جائے۔
  • جن میں آپ کو کہا جائے کہ WhatsApp کا استعمال کرنے کے لیے قیمت دینی ہوگی۔ (WhatsApp ایک مفت ایپ ہے۔ ہم آپ سے WhatsApp کا استعمال کرنے کی کبھی کوئی قیمت نہیں لیںگے اور آپ کو WhatsApp کا مفت استعمال کرنے کے لیے کچھ بھی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔)
اس صورت میں کیا کرنا چاہیئے

اگر آپ کو کسی نامعلوم نمبر سے پیغام موصول ہو تو آپ کو براہ راست ایپ سے ہی WhatsApp کو نمبر رپورٹ کرنے کا آپشن دیا جائے گا۔

اگر آپ کو کسی رابطے کی جانب سے اسپیم موصول ہو تو پیغام کو حذف کر دیں اور کسی بھی لنک پر کلک نہ کریں نہ ہی ذاتی معلومات فراہم کریں۔ رابطے کو بتائیں کہ جو پیغام انہوں نے بھیجا تھا اس میں اسپیم شامل تھا اور انہیں WhatsApp کے اس حفاظتی صفحے کا بتائیں۔

آپ ایپ کے اندر سے ہم سے رابطہ کر کے بھی WhatsApp کو رپورٹس بھیج سکتے ہیں۔

اضافی وسائل

اگر آپ کو ایسا محسوس ہو کہ آپ یا کوئی اور شخص فوری خطرے میں ہے تو براہ کرم اپنی مقامی ایمرجنسی سروسز سے رابطہ کریں۔

اگر آپ کو کسی ایسے فرد کی جانب سے مواد موصول ہو جو خود کو نقصان پہنچانا چاہتا ہو، اور آپ کو اس کی سلامتی کی فکر ہو، تو براہ مہربانی اپنی مقامی ایمرجنسی سروسز یا کسی خودکشی کی روک تھام کی ہاٹ لائن سے رابطہ کریں۔

اگر آپ کو کوئی ایسا مواد موصول ہو یا اس کا سامنا ہو جو کسی بچے سے بدسلوکی یا اس کے استحصال کے بارے میں ہو، تو براہ مہربانی (National Center for Missing and Exploited Children (NCMEC سے رابطہ کریں۔

کیا یہ آرٹیکل مددگار تھا؟
ہاںنہیں
یہ آرٹیکل مددگار کیوں نہیں تھا؟
  • مضمون نہ سمجھ آنے والا تھا
  • مضمون نے میرے سوال کا جواب نہیں دیا
  • مجوزہ حل سے بات نہیں بن رہی
  • مجھے خصوصیت یا پالیسی پسند نہیں
آپ کے تاثرات کیلئے شکریہ
اکثر پوچھے گئے سوالات کا ہوم

WhatsApp

  • خصوصیات
  • سیکیورٹی
  • ڈاؤن لوڈ کریں
  • WhatsApp ویب
  • کاروبار

کمپنی

  • بمتعلق
  • اشغال
  • برانڈ سینٹر
  • رابطے میں رہیں
  • بلاگ
  • WhatsApp کی کہانیاں

ڈاؤن لوڈ کریں

  • Mac/PC
  • Android
  • iPhone
  • Windows Phone

مدد

  • اکثر پوچھے گئے سوالات
  • ٹوئٹر
  • فیس بک
2019 © WhatsApp Inc.
رازداری اور شرائط