اگر آپ کے موصول کردہ پیغامات پر ظاہر ہونے والے ٹائم اسٹیمپس یا آپ کے روابط کا آخری بار دیکھا کا وقت غلط ہیں تو براہ کرم اپنے فون پر وقت اور ٹائم زون کی کنفیگریشن چیک کر لیں۔ ممکن ہے کہ آپ کو انہیں دوبارہ ایڈجسٹ کرنا پڑے۔
ہماری تجویز ہے کہ اپنی تاریخ اور وقت کو خود کار یا نیٹ ورک کے فراہم کردہ پر سیٹ کریں۔ اس ترتیب کو فعال کرنے پر آپ کا موبائل کا فراہم کنندہ آپ کے فون کو درست وقت پر سیٹ کر دے گا۔ اگر اس ترتیب کو فعال کر کے بھی غلط وقت ظاہر ہوتا ہے تو ممکن ہے کہ آپ کے نیٹ ورک کے ساتھ کوئی مسئلہ ہو۔ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے براہ کرم اپنے موبائل کے فراہم کنندہ سے رابطہ کریں۔
متبادل طور پر، براہ کرم اپنی تاریخ اور وقت کی ترتیب میں ترمیم کریں اور اپنا ٹائم زون مینوئل طور پر ٹھیک کریں۔
نوٹ: ٹائم زون اصل وقت سے مختلف ہے۔ اپنے مقام کے لحاظ سے درست ٹائم زون کا انتخاب کرنا یقینی بنائیں۔
اپنا ٹائم زون مینوئل طور پر کنفیگر کرنے کیلئے، براہ کرم اپنے فون کیلئے یہ مراحل فالو کریں: