WhatsApp آپ کے کوڈ پر مشتمل SMS پیغام آپ کو بھیجے گا جسے آپ اپنے نمبر کی توثیق کرنے کیلئے استعمال کریں گے۔ اگر SMS توثیق سے کام نہیں بنتا تو آپ کے پاس کوڈ والی فون کال موصول کر کے بھی توثیق کرنے کا آپشن ہے۔
اگر آپ کو اپنا کوڈ موصول نہیں ہوا تو مندرجہ ذیل کو چیک کریں
- آپ نے اپنا نمبر مکمل بین الاقوامی فارمیٹ میں اپنے ملک اور علاقے کے کوڈ (اگر قابل اطلاق ہو) کے ساتھ درست طریقے سے درج کیا ہے۔ اپنے نمبر سے پہلے کوئی اضافی 0 نہ ڈالیں۔
- آپ کے فون کے پاس طاقتور سگنل کے ساتھ مکمل انٹرنیٹ رسائی ہے۔ یہ یقینی بنانے کیلئے کہ آپ انٹرنیٹ سے منسلک ہیں، اپنے فون پر ایک ویب صفحہ کھولنے کی کوشش کریں اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو کنکشن سے متعلق مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم یہ پڑھیں۔
- آپ کے فون کی تاریخ اور وقت خود بخود سیٹ کریں پر کنفیگر ہے۔ چیک کرنے کیلئے، Windows Phone کی ترتیبات > سسٹم > تاریخ+وقت پر جائیں۔
- اپنے فون کو ریبوٹ کریں (آف کریں، کچھ سیکنڈ انتظار کریں اور آن کریں)۔
- اپنے SMS کریڈٹس اور ادائیگیاں چیک کریں۔ اپنے موبائل کے فراہم کنندہ سے توثیق کریں کہ آپ SMS پیغامات اور/یا فون کالز موصول کر سکتے ہیں۔
- توثیق کے وقت کا کاؤنٹر پورا ہونے تک انتظار کریں۔ اس میں تقریباً پانچ منٹ لگ سکتے ہیں لہذا براہ کرم تحمل سے کام لیں۔

اگر آپ کو پانچ منٹ کے بعد بھی اپنا کوڈ SMS کے ذریعے موصول نہ ہو تو آپ کو مجھے کال کریں کا آپشن دکھائی دے گا۔ اگر آپ یہ آپشن منتخب کرتے ہیں اور کال موصول نہیں ہوتی تو یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس کسی قسم کی کال اسکریننگ آن نہیں ہے اور اپنے موبائل کے فراہم کنندہ سے توثیق کر لیں کہ آپ فون کالز موصول کر سکتے ہیں۔
نوٹ: آپ کے کیریئر کے لحاظ سے، آپ سے SMS یا فون کالز کے چارجز وصول کیے جا سکتے ہیں۔

اگر یہ سب ناکام ہو جائے تو:
- براہ کرم مذکورہ بالا مراحل کے ذریعے دوبارہ کوشش کریں،
- ممکن ہے کہ آپ کے موبائل کے فراہم کنندہ یا فون کے ساتھ کوئی مسئلہ ہو،
- ممکن ہے کہ آپ کو اپنے موبائل کے فراہم کنندہ سے اپنی APN (ایکسس پوائنٹ نیم) ترتیبات کنفیگر کرنے کیلئے رابطہ کرنا پڑے۔
حتمی قدم کے طور پر، اگر آپ کو بدستور اپنا کوڈ موصول نہ ہوا ہو تو براہ کرم WhatsApp کو ان انسٹال کر کے دوبارہ انسٹال کریں۔
توثیق کرنے کا طریقہ یہاں سیکھیں: Android | iPhone