ہم کس طرح آپ کی مدد کر سکتے ہیں؟

آپ جس کی تلاش میں ہیں اسے ڈھونڈنے کے لیے ذیل میں درج موضوعات کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔

میں WhatsApp برائے ویب کا کیسے استعمال کروں؟

آپ کو ایک بھرپور تجربۂ ابلاغ مہیا کرنے کے لیے، WhatsApp اب آپ کے فون اور آپ کے کمپیوٹر دونوں پر دست یاب ہے۔ WhatsApp برائے ویب آپ کے فون والے WhatsApp کھاتے کی ایک کمپیوٹر پر مبنی توسیع ہے۔ جن پیغامات کا آپ ارسال اور حصول کرتے ہیں وہ آپ کے فون اور آپ کے کمپیوٹر سے مکمل طور کر ہم وقتی کے ساتھ مطابقت رکھتے ہیں، اور آپ دونوں آلات پر اپنے تمام پیغامات کو دیکھ سکتے ہیں۔ آپ جو عمل فون پر کریں گے وہ WhatsApp برائے ویب پر بھی فعال ہو گا اور یہی معاملہ کمپیوٹر پر کئے جانے والے عملیات کے ساتھ رہیگا۔ موجودہ حالات میں، WhatsApp برائے ویب صرف Android, iPhone 8.1+, Windows Phone 8.0 and 8.1, Nokia S60, Nokia S40 EVO, BlackBerry اور BlackBerry 10 کے ہشیار فونوں کے لیے دستیاب ہے۔

WhatsApp برائے ویب کوئی نیا کھاتا نہیں ہے۔ جب آپ اپنے کمپیوٹر اور اپنے فون پر WhatsApp کا استعمال کرتے ہیں، تو آپ ایک ہی کھاتے کا ان دو آلات پر استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔

WhatsApp برائے ویب سے لطف اندوز ہونے کے لیے ابتدائی ممکنہ واجبات

  • آپ کے پاس اپنے فون پر ایک فعال WhatsApp کھاتا ہونا چاہیئے۔
  • آپ کے پاس اپنے فون اور اپنے کمپیوٹر، دونوں پر انٹرنیٹ کا ایک مستحکم مربوط نظام ہونا چاہیئے۔
  • آپ کو اپنے کمپیوٹر کے ویب برائوزر کے طور پر Chrome ،Firefox ،Opera ،Safari یا Edge کی تازہ ترین اشاعت (ورژن) کا استعمال کرنا چاہیئے۔

WhatsApp برائے ویب شروع کرنے کے لیے

  1. اپنے کمپیوٹر پر web.whatsapp.com پر جائیں۔
  2. اپنے فون پر WhatsApp کو کھولیں۔
    • Android پر: بات چیت کی اسکریں میں > مینیو > WhatsApp برائے ویب
    • Nokia S60 اور Windows Phone پر: مینیو > WhatsApp برائے ویب پر جائیں۔
    • iPhone پر: ترتیبات > WhatsApp برائے ویب پر جائیں۔
    • BlackBerry پر: بات چیت > مینیو > WhatsApp برائے ویب پر جائیں۔
    • BlackBerry 10 پر: اسکرین کے اوپر سے نیچے حرکت دیں > WhatsApp برائے ویب۔
    • Nokia S40 پر: اسکرین کے نیچے سے اوپر حرکت دیں > WhatsApp برائے ویب۔
  3. اپنے کمپیوٹر پر موجود QR کوڈ کو اپنے فون سے اسکین کریں۔

اپنے لاگ ان شدہ کمپیوٹروں کو دیکھنے یا کسی فعال ویب مجلس سے لاگ آئوٹ کرنے کے لیے، فون سے WhatsApp برائے ویب پر جائیں۔

توجہ: اپنے فون پر اضافی ڈیٹا استعمال کی قیمتوں سے بچنے کے لیے، ہماری رائے ہے کہ آپ WhatsApp برائے ویب کا استعمال کرتے وقت ہمیشہWi-Fi سے منسلک رہیں۔