ہم کس طرح آپ کی مدد کر سکتے ہیں؟

آپ جس کی تلاش میں ہیں اسے ڈھونڈنے کے لیے ذیل میں درج موضوعات کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔

گروپ بات چیت کا استعمال کرنا

گروپ بات چیت خصوصیت آپ کو بیک وقت تقریباً ۲۵۶ افراد کے ساتھ بات چیت کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ یہ آپ کے رشتہ دار، دوستوں، اور ہم جماعت اشخاص کے ساتھ مراسم قائم رکھنے کا بہت عمدہ طریقہ ہے۔ انتہائی ممکنہ تعداد میں افراد کو گروپ بات چیت میں شامل کر پانے کے علاوہ بھی گروپ بات چیت کے متعلق کچھ باتیں ہیں جنہیں ذہن نشین رکھنا ضروری ہے:

  • آپ بے شمار تعداد میں گروپ بنا سکتے ہیں۔
  • ہر گروپ کے ایک یا اس سے زیادہ منتظمین ہوں گے۔ صرف منتظمین ہی شرکاء کو شامل کر سکتے ہیں یا انہیں نکال سکتے ہیں۔
  • صرف منتظمین ہی کسی اور شریک کو منتظم بنا سکتے ہیں۔
  • اگر آخری منتظم نے گروپ چھوڑ دیا، تو نیا منتظم سرسری طور پر چن لیا جائیگا۔
  • آپ جب چاہیں تب گروپ میں شامل ہو کر یا اسے چھوڑ کر، گروپ بات چیت میں اپنی مرضی کے مطابق شرکت کر سکتے ہیں۔ اتنا یاد رکھیں کہ صرف گروپ کے منتظمین ہی گروپ میں کسی شریک کو شامل کر سکتے ہیں۔ اگر گروپ میں شامل کئے جانے کے متعلق آپ کچھ جاننا چاہتے ہیں، یا چاہتے ہیں کہ آپ کو گروپ میں شریک نہ کیا جائے، تو براہ مہربانی گروپ کے منتظم سے بات کریں۔
  • اگر آپ نے کسی رابطے کو مسدود کر دیا ہے، پھر بھی آپ اس رابطے کے بھیجے گئے پیغامات کو اس گروپ میں دیکھیں گے جس میں آپ دونوں شریک ہیں۔ اسی طرح، ان مسدود کئے گئے شرکاء کو بھی اس گروپ میں بھیجے گئے آپ کے پیغاقمات نظر آئیں گے۔

WhatsApp پر گروپ بات چیت کا استعمال کرنا یہاں سیکھیں: Android | iPhone | Windows Phone | Nokia S40 | BlackBerry | Nokia S60 | BlackBerry 10

شکریہ،
WhatsApp تعاون ٹیم