فوری جوابات کے ساتھ، آپ اپنے اکثر بھیجے جانے والے پیغامات کے لیے کی بورڈ شارٹ کٹس بنا سکتے ہیں۔ آپ اپنے فوری جوابات میں ٹیکسٹ یا ایموجیز استعمال کر سکتے ہیں۔
فوری جوابات سیٹ کرنے کے لیے:
فوری جواب تیزی سے تلاش کرنے کیلئے کلیدی لفظ سیٹ کریں۔
نوٹ: اگر آپ کے پاس فہرست میں متعدد فوری جوابات محفوظ ہوں تو ان کی زمرہ بندی کرنے کیلئے کلیدی الفاظ کافی کارآمد ثابت ہوتے ہیں۔ آپ ہر فوری جواب کے لیے تین تک کلیدی الفاظ شامل کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے پاس متعدد پہلے سے سیٹ شدہ جوابات ہوں تو آپ کلیدی الفاظ اور استعمال کے لحاظ سے ان کی زمرہ بندی کر سکتے ہیں۔ موجودہ گفتگو میں ظاہر ہونے والے فوری جوابات کیلئے کلیدی الفاظ پہلے دکھائی دیتے ہیں، اس کے بعد وہ فوری جوابات آتے ہیں جنہیں بالکل حال ہی میں استعمال کیا گیا ہو۔ مثال کے طور پر: اگر آپ کے پاس ماہانہ اسپیشلز کیلئے کوئی فوری جواب محفوظ ہے تو آپ اس میں ‘اسپیشلز’ اور ‘ماہانہ’ جیسے کلیدی الفاظ شامل کر سکتے ہیں۔ اب، جب آپ کے کسٹمر کے کسی پیغام میں ان دونوں میں سے کوئی بھی لفظ موجود ہوگا تو یہ فوری جواب سرفہرست آ جائے گا۔ اگر کلیدی الفاظ کے لحاظ سے متعدد فوری جواب میچ ہوئے تو حروف کی ترتیب کے لحاظ سے ان کی زمرہ بندی ہو گی۔
اپنے فوری جوابات محفوظ کرتے ہوئے آپ کو کچھ مخصوص پابندیاں ذہن نشین رکھنی چاہئیں۔ ان میں یہ شامل ہیں:
نوٹ: شارٹ کٹ اور فوری جوابات دونوں میں ایموجیز استعمال کی جا سکتی ہیں۔