جب آپ مصروف ہوں یا دفتر میں نہ ہوں تو آپ غیر موجودگی کے پیغامات کو خودکار طور پر اپنے سبھی روابط یا مخصوص روابط کو پیغامات بھیجنے کیلئے سیٹ کر سکتے ہیں۔ آپ غیر موجودگی کے پیغام کو مقررہ اوقات پر خود بخود آن ہونے کیلئے بھی شیڈول کر سکتے ہیں، مثلاً، جن اوقات میں آپ کا کاروبار بند ہوتا ہے۔
غیر موجودگی کے پیغامات سیٹ کرنے کے لیے:
مزید آپشنز > کاروباری ٹولز > غیر موجودگی کا پیغام پر ٹیپ کریں۔
غیر موجودگی کا پیغام بھیجیں آن کریں۔
ترمیم کرنے کیلئے پیغام > ٹھیک ہے پر ٹیپ کریں۔
شیڈول کے نیچے، ان میں سے کسی پر ٹیپ کریں اور منتخب کریں:
ہمیشہ بھیجیں، ہمیشہ خودکار پیغامات بھیجنے کیلئے۔
حسب ضرورت شیڈول، صرف مخصوص اوقات میں خودکار پیغام بھیجنے کیلئے۔
کاروباری اوقات کے علاوہ، صرف کاروباری اوقات کے علاوہ خودکار پیغام بھیجنے کیلئے۔ یہ آپشن صرف تب دستیاب ہوتا ہے جب آپ نے اپنی کاروباری پروفائل میں اپنے کاروباری اوقات سیٹ کیے ہوں۔ اس مضمون میں طریقہ جانیں۔
وصول کنندگان کے نیچے، ان میں سے کسی پر ٹیپ کریں اور منتخب کریں:
سبھی، جو بھی آپ کو کاروباری اوقات کے بعد پیغام بھیجے اسے خودکار پیغام بھیجنے کیلئے۔
ہر وہ شخص جو ایڈریس بُک میں موجود نہیں ہے، ان نمبرز کو خودکار پیغام بھیجنے کیلئے جو آپ کی ایڈریس بُک میں نہیں ہیں۔
سبھی کو سوائے...، منتخب چند کے علاوہ سبھی نمبرز پر خودکار پیغام بھیجنے کیلئے۔
صرف ان کو بھیجیں...، منتخب وصول کنندگان کو خودکار پیغام بھیجنے کیلئے۔
محفوظ کریں پر ٹیپ کریں۔
نوٹ: غیر موجودگی کے پیغامات بس آپ کے فون میں ایک فعال انٹرنیٹ کنکشن ہونے پر ہی بھیجے جاتے ہیں۔