کیٹلاگ کے لنکس شیئر کرنا
کیٹلاگ موجودہ اور ممکنہ کسٹمرز کو کاروبار کے پروڈکٹس یا سروسز براؤز کرنے، سوالات پوچھنے اور کاروبار سے رابطہ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ کسٹمرز وہ پروڈکٹ یا سروس منتخب کر سکتے ہیں جس میں وہ دلچسپی رکھتے ہیں اور اسے اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں یا اس پروڈکٹ کے بارے میں سوالات پوچھنے کیلئے کاروبار کو پیغام بھیج سکتے ہیں۔
کیٹلاگ سے پروڈکٹ یا سروس شیئر کرنے کیلئے:
- **کیٹیلاگ** پر جائیں
- وہ آئٹم یا سروس منتخب کریں جسے آپ شیئر کرنا چاہتے ہیں
- لنک کے آئیکن پر ٹیپ کریں
- آپ ذیل میں سے کسی بھی آپشن کا انتخاب کر کے اپنے کیٹلاگ میں مخصوص آئٹم کو اپنے رابطوں یا ممکنہ خریداروں سے کہیں بھی شیئر کر سکتے ہیں:
- WhatsApp Business کے ذریعے لنک بھیجیں: دوسروں کے ساتھ WhatsApp پر منتخب کردہ آئٹم کا لنک شیئر کرنے کے لیے۔
- لنک کاپی کریں: اس سے لنک کاپی ہو جاتا ہے
- لنک شیئر کریں: ای میل یا دیگر پیغام رسانی کی ایپس پر منتخب کردہ آئٹم کا لنک شیئر کرنے کے لیے۔
- وہ گروپس یا انفرادی چیٹس منتخب کریں جن کے ساتھ آپ آئٹم یا سروس شیئر کرنا چاہتے ہیں۔
- بھیجیں کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
اگر وصول کنندہ WhatsApp Messenger یا WhatsApp Business ایپ میں لنکس دیکھتا ہے تو شیئر کردہ لنک براہ راست آئٹم/کیٹلاگ کھولے گا۔
تاہم، اگر کیٹلاگ لنک ای میل یا براؤزر کے ذریعے شیئر کیا جاتا ہے تو ایک منتخب کار کھلے گا جو صارف کو یہ انتخاب کرنے دے گا کہ لنک کو کس ایپ کے ذریعے کھولا جائے۔
نوٹ: اگر وصول کنندہ Android 6.0 سے پرانا ورژن استعمال کر رہا ہے تو ممکن ہے کہ شیئر کردہ کیٹلاگ لنکس نہ کھلیں۔