- اپنے کمپیوٹر پر WhatsApp کو کھولیں، یا اپنے کمپیوٹر پر سے web.whatsapp.com پر جائیں۔ (اطمینان کر لیں کہ یہ مستند کلائنٹ یا ویب سائٹ ہو)
- جب QR کوڈ کے لیے آمادہ کیا جائے، تو WhatsApp کے اندر دئے گئے QR اسکینر کے ذریعے QR کوڈ کو اسکین کریں۔
- ایسا کرنے کے لیے، اپنے فون پر WhatsApp کو کھولیں۔
- برائے Android: باتیں اسکریں میں > مینیو > WhatsApp ویب
- برائے iPhone: ترتیبات > WhatsApp ویب پر جائیں۔
- برائے Windows Phone: مینیو > WhatsApp ویب پر جائیں۔
- اپنے کمپیوٹر کی اسکرین پر موجود QR کوڈ کو اپنے فون سے اسکین کریں۔
ڈیسکٹاپ والی WhatsApp نشست سے لاگ آئوٹ کرنے کے لیے
- اپنے فون کے WhatsApp میں > ترتیبات یا مینیو پر جائیں
- پھر WhatsApp ویب پر ٹیپ کریں۔
- تمام کمپیوٹرس سے لاگ آئوٹ کریں پر ٹیپ کریں۔
اگر آپ کو خدشہ ہے کہ کسی نے آپ کا QR کوڈ اسکین کر لیا ہے اور WhatsApp ویب کے ذریعے وہ آپ کے کھاتے تک پہنچ گیا ہے، تو اپنے موبائل فون پر سے WhatsApp کی اپنی تمام سرگرم ویب نشستوں سے لاگ آئوٹ کرنے کے لیے اوپر دی ہوئی حدایات پر عمل کریں۔
توجہ: اگر آپ QR کوڈ کو اسکین نہیں کر پا رہے ہیں، تو اطمینان کر لیں کہ آپ کے فون کا کیمرا ٹھیک سے چل رہا ہے۔ اگر یہ کیمرا ٹھیک سے فوکس نہیں کر پاتا، دھندلایا یوا ہے، یا ٹوٹا ہوا ہے، تو آپ QR کوڈ کو اسکین نہیں کر پائینگے۔ اس وقت، آپ کے ڈیسک ٹاپ پر WhatsApp میں لاگ ان کرنے کو کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔