چیٹس کو حذف کرنا
کسی چیٹ کو حذف کرنا آپ کو اپنے چیٹس ٹیب میں سے کسی چیٹ کو حذف کرنے کی سہولت دیتا ہے۔
کسی انفرادی چیٹ کو حذف کرنے کیلئے
- چیٹس ٹیب میں، جس انفرادی چیٹ کو آپ حذف کرنا چاہتے ہیں اس پر ٹیپ کریں اور دبا کر رکھیں۔
- حذف کریں
> حذف کریں کو ٹیپ کریں۔
کسی گروپ چیٹ کو حذف کرنے کیلئے
کسی بھی گروپ چیٹ کو حذف کرنے کیلئے، پہلے آپ کو اس گروپ سے باہر نکلنا ہوگا، اور اس کے بعد ہی آپ اس چیٹ کو حذف کر پائیں گے۔
- چیٹس ٹیب میں، جس گروپ چیٹ کو آپ حذف کرنا چاہتے ہیں، اس پر ٹیپ کریں اور دبا کر رکھیں۔
- مزید آپشنز
> گروپ سے باہر نکلیں > باہر نکلیں پر ٹیپ کریں۔
- گروپ چیٹ پر دوبارہ ٹیپ کریں اور دبا کر رکھیں اور پھر حذف کریں
> حذف کریں پر ٹیپ کریں۔
تمام چیٹس کو بیک وقت حذف کرنے کیلئے
- چیٹس ٹیب میں، مزید آپشنز
> ترتیبات > چیٹس > چیٹ کی سرگزشت پر ٹیپ کریں۔
- تمام چیٹس کو حذف کریں پر ٹیپ کریں۔ انفرادی چیٹس آپ کے چیٹس ٹیب اور ساتھ ہی اسٹیٹس اپ ڈیٹس سے بھی حذف ہو جائیں گی۔ تاہم، گروپ چیٹس بدستور آپ کے چیٹس ٹیب پر دکھائی دیں گی اور آپ ان کا حصہ ہوں گے۔
چیٹس کو صاف کرنا
کسی چیٹ کو صاف کرنا اس چیٹ میں موجود تمام پیغامات کو صاف کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ آپ کے چیٹس ٹیب میں چیٹ بدستور مندرج ہو گی۔
کسی انفرادی یا گروپ چیٹ کو صاف کرنے کیلئے
- چیٹس ٹیب میں، آپ جس چیٹ کو صاف کرنا چاہتے ہیں اسے کھولیں۔
- مزید آپشنز
> مزید > چیٹ صاف کریں > صاف کریں پر ٹیپ کریں۔
تمام چیٹس کو بیک وقت صاف کرنے کیلئے
- چیٹس ٹیب میں، مزید آپشنز
> ترتیبات > چیٹس > چیٹ کی سرگزشت پر ٹیپ کریں۔
- تمام چیٹس کو صاف کریں پر ٹیپ کریں۔ یہ آپ کی چیٹس میں موجود تمام پیغامات کو صاف کر دے گا۔ تمام چیٹس بدستور آپ کے چیٹس ٹیب میں مندرج رہیں گی۔
چیٹس کو حذف اور صاف کرنے کا طریقہ یہاں سیکھیں: iPhone | Windows Phone