کاروباری نام کاروبار اور تنظیم کا نمائندہ ہونا چاہئیے۔
"آفیشل کاروباری اکاؤنٹ" کیلئے اہل ہونے کے واسطے، کاروباری ناموں میں مندرجہ ذیل شامل نہیں ہونا چاہئیے:
٭ تمام بڑے حروف ماسوائے ایکرونم۔ ہر لفظ کا صرف پہلا حرف بڑا ہو سکتا ہے، حروف عطف بڑے نہیں ہو سکتے۔ مثال کے طور پر:
٭ درست: Sweet Treats یاTammy's Burritos and Tacos
٭ غلط: SWEET TREATS* یا Tammy's
Burritos And Tacos
٭ الفاظ کے درمیان کسی بھی قسم کی اضافی جگہ۔
کاروباری نام میں صرف ایک سپیس ہونی چاہئیے۔
٭ غیر ضروری اعراب
٭ ایموجی
٭ علامات (مثلا: ®)
٭ غیر الفا عددی مسلسل کریکٹرز (ایسے کریکٹرز جو نہ تو عدد ہوں اور نہ حروف)
٭ ان خاص کریکٹرز میں سے کوئی بھی:
~!@#$%^&*()_+:;"'{}[]\|<>,/?
٭ "WhatsApp" کی کوئی بھی متغیر شکل۔
ہماری برانڈ گائیڈ لائن ملاحظہ کرکے مزید جانیں۔
اس کے علاوہ کاروباری نام میں مندرجہ ذیل بھی شامل نہیں ہو سکتا:
٭ کسی شخص کا پورا نام
٭ عمومی نام (جیسے فیشن)
٭ عمومی جغرافیائی مقام (جیسے نیو یارک)
٭ تین سے کم کریکٹر
نوٹ: اگر آپ کا کاروباری نام بطور "آفیشل کاروباری اکاؤنٹ" کے درج ہے تو اس کا نام تبدیل کرنے سے آپ کے اکاؤنٹ کا "آفیشل کاروباری اکاؤنٹ" سٹیٹس ختم ہو سکتا ہے۔