اگر آپ اپنے پرانے WhatsApp کھاتے کا کسی نئے فون پر اور نئے نمبر کے ساتھ کرنا چاہیں، تو آپ ہماری نمبر تبدیل کریں خصوصیت کا استعمال کر سکتے ہیں۔
ضرورتیں
نمبر تبدیل کریں خصوصیت کا کامیابی کے ساتھ استعمال کرنے کے لیے دو بنیادی ضرورتیں ہوتی ہیں:
- آپ کا _نیا فون نمبر _ SMS اور\ یا کالز کے حصول کے قابل ہونا چاہیئے اور وہ انٹرنیٹ سے کنیکٹیڈ ہونا چاہیئے۔
- آپ کے پاس اب بھی اپنے پرانے WhatsApp کھاتے تک رسائی ہونی چاہیئے۔ اپنے پرانے فون پر، WhatsApp > مینیو بٹن > ترتیبات پر جا کر اور اپنے تعارفی خاکہ (پروفائل) کی تصویر کو ٹیپ کر کے، براہ کرم اس بات کا ٹھیک سے اطمینان کر لیں کہ آپ کا _پرانا فون نمبر _ اب بھی آپ کے کھاتے سے منسلک ہے۔
آپ کے فون نمبر کو تبدیل کرنا
اپنے پرانے فون پر نمبر تبدیل کریں خصوصیت کا استعمال کر کے کارروائی کو شروع کریں، اس کے بعد WhatsApp کو اپنے نئے فون پر واپس انسٹال کر کے اسے مکمل کریں۔
پرانے فون پر:
- پہلے WhatsApp کھولیں۔
- مینیو بٹن > ترتیبات > کھاتا > نمبر تبدیل کریں پر جائں۔
- پرانا فون نمبر خانے میں پرانا فون نمبر(اس وقت WhatsApp سے منسلک نمبر) داخل کریں۔
- نیا فون نمبر خانے میں جس نمبر کا استعمال کرنا چاہیں اسے داخل کریں۔
- نئے فون پر جو موصول ہو اس تصدیقی کوڈ کو داخل کر کےنئے فون نمبر کی تصدیق کریں۔
- اگر آپ اپنی بات کی سرگزشت کو بھی بیک اپ نقل کرنا چاہیں، تو WhatsApp > مینیو بٹن > ترتیبات > باتیں > بات کی بیک اپ > بیک اپ بنائیں پر جا کر بیک اپ برائے احتیاط بنائیں۔(ہماری رائے ہے کہ Google Drive بیک اپ کو فعال کریں )
نئے فون پر:
- اپنی بات کی سرگزشت کواگر Google Drive پر بیک اپ نہیں کیا، تو دستی طور پر اپنا بیک اپ منتقل کریں۔
- پھر WhatsApp انسٹال کریں۔
- اپنے نئے فون نمبر کی دوبارہ تصدیق کریں۔
- اپنے بیک اپ کو بحال کریں۔
آپ کا نمبر بدلنے کے بعد
ایک ہموار ترسیلی تجربہ حاصل کرنے کے لیے،اپنے روابط سے اپنے فون کی پتہ کتابوں میں آپ کا نیا فون نمبر درجکر لینے کو کہیں۔
نمبر تبدیل کریں خصوصیت کا استعمال کرنا:
- آپ کے کھاتے کی معلومات (آپ کے تعارفی خاکہ (پروفائل) کی معلومات سمیت)، گروہ اور ترتیبات کو آپ کے پرانے فون نمبر سے نئے فون نمبر پر منتقل کر دیگا۔
- آپ کے پرانے فون سے منسلک کھاتے کو مٹا دیگا۔
اگر آپ ہماری نمبر تبدیل کریں خصوصیت کا استعمال کریں، تو جہاں تک آپ اس فون کو استعمال کرتے رہیں، آپ کی بات کی سرگزشت آپ کے نئے نمبر کے ساتھ والے فون پر ملنی جاری رہیگی۔