اضافی رازداری کی تدبیر کے بطور، آپ اپنے فون پر WhatsApp کھولتے وقت فنگر پرنٹ لاک کا تقاضا کر سکتے ہیں۔ جب یہ فعال ہو تو آپ کو ایپ تک رسائی کیلئے اپنا فنگر پرنٹ استعمال کرنا ہوگا۔
فنگر پرنٹ لاک فعال کریں
- WhatsApp کھولیں > مزید آپشنز
> ترتیبات > اکاؤنٹ > رازداری پر ٹیپ کریں۔
- نیچے اسکرول کریں اور فنگر پرنٹ لاک پر ٹیپ کریں۔
- فنگر پرنٹ کے ذریعے ان لاک کریں کو آن کریں۔
- اپنے فنگر پرنٹ کی توثیق کرنے کیلئے فنگر پرنٹ سینسر کو ٹچ کریں۔
- آپ فنگر پرنٹ کی تصدیق کے تقاضے سے پہلے وقت کی مقدار منتخب کرنے کیلئے ٹیپ کر سکتے ہیں۔
- اگر آپ نئے پیغام کی اطلاعات کے اندر پیغام کے متن کا پیشگی مشاہدہ کرنا چاہتے ہیں تو اطلاعات میں مواد دکھائیں کو آن کریں۔
فنگر پرنٹ لاک غیر فعال کریں
- WhatsApp کھولیں > مزید آپشنز
> ترتیبات > اکاؤنٹ > رازداری پر ٹیپ کریں۔
- نیچے اسکرول کریں اور فنگر پرنٹ لاک پر ٹیپ کریں۔
- فنگر پرنٹ کے ذریعے ان لاک کریں کو آف کریں۔
نوٹ:
فنگر پرنٹ لاک صرف Android 6.0+ چلانے والے ایسے Android آلات پر دستیاب ہے جن میں فنگر پرنٹ سینسر ہو اور جو Google کے فنگر پرنٹ API کی معاونت کرتے ہوں۔
یہ خصوصیت Samsung Galaxy S5، Samsung Galaxy Note 4 یا Samsung Galaxy Note 8 پر تعاون یافتہ نہیں ہے۔
فنگر پرنٹ لاک استعمال کرنے کیلئے، آپ کو اپنے فون کی ترتیبات میں اسے فعال کرنا ہوگا۔
آپ ایپ لاک ہونے کی صورت میں بھی کالز کا جواب دے سکتے ہیں۔