Siri iOS میں بنائی گئی ایک ذہین پرسنل اسسٹنٹ ہے۔ آپ Siri سے WhatsApp پیغامات بھیجنے کو یا WhatsApp کالس لگانے کو کہہ سکتے ہیں، اور Siri آپ کے نا پڑھے گئے WhatsApp پیغامات کو بھی باآوازِ بلند پڑھ سکتی ہے۔
نوٹ: یہ خصوصیات صرف iOS 10.3 اور اس سے جدید پر ہی دستیاب ہیں۔
Siri کو استعمال کرنے کے طریقے اور Apple Siri کے ذریعے بھیجا جانے والا ڈیٹا کس طرح سنبھالتی ہے اس پر مخصوص معلومات کیلئے Apple سپورٹ پر جائیں۔
نوٹ: نا پڑھے گئے پیغامات کے ساتھ WhatsApp کھولنا نوٹیفکیشن بیج کو ری سیٹ کر دے گا۔ اس کے بعد Siri اسے کسی بھی نا پڑھے گئے پیغام کا نہ ہونا سمجھے گی لہذا وہ انہیں با آوازِ بلند پڑھ نہیں پائے گی۔