بدقسمتی سے، کچھ ممالک میں WhatsApp کالنگ وہاں کے مقامی قوائد کی وجہ سے دستیاب نہیں کی جا سکتی۔
اگر آپ ان ممالک میں سے کسی میں مقیم ہیں، تو آپ نہ فون کر سکتے ہیں نہ اسے حاصل ہی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ ایسے ملک میں ہیں جہاں WhatsApp کالنگ پر روک نہیں ہے اور وہ دستیاب ہے، تب بھی آپ ان ممالک میں مقیم اشخاص کو کال نہیں کر پائیں گے جہاں یہ دستیاب نہیں۔