اگر آپ WhatsApp پر پیغامات بھیجنے یا موصول کرنے سے قاصر ہیں تو ممکن ہے کہ آپ انٹرنیٹ سے منسلک نہ ہوں۔ ٹربل شوٹ کرنے کیلئے:
- دیکھیں کہ آیا آپ کے پیغامات کے ساتھ چیک کے نشان کے بجائے گھڑی کا آئیکن ہے۔ اگر ایسا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے پیغامات ڈیلیور نہیں ہو رہے۔
- اپنے فون پر نیٹ ورک سگنل چیک کریں اور دیکھیں کہ آیا وہ مستقل طور پر جھپک رہے ہیں یا خالی ہیں۔
زیادہ تر کنکشن کے مسائل مندرجہ ذیل پر عمل کر کے حل ہو سکتے ہیں:
- اپنے فون کو ری اسٹارٹ کریں یا اسے آف کر کے دوبارہ آن کریں۔
- چیک کریں کہ آیا دیگر ایپس کام کر رہی ہیں۔ اگر نہیں تو ایک مختلف انٹرنیٹ کنکشن آزما کر دیکھیں۔
- اپنے فون کے ایپلیکیشن اسٹور پر دستیاب تازہ ترین ورژن پر WhatsApp کو اپ ڈیٹ کریں۔
- اپنے موبائل کے فراہم کنندہ سے رابطہ کریں۔
نوٹ: ذیل میں موجود ویڈیو صرف ان WhatsApp صارفین کیلئے قابل اطلاق ہے جن کے پاس JioPhone یا JioPhone 2 ہے۔