اسٹیٹس آپ کو ٹیکسٹ، تصویر، ویڈیو اور GIF اپ ڈیٹس شیئر کرنے کی سہولت دیتا ہے جو 24 گھنٹے بعد غائب ہو جاتی ہیں۔ اپنے روابط کو اسٹیٹس اپ ڈیٹس بھیجنے اور ان سے موصول کرنے کے لیے، ضروری ہے کہ آپ اور آپ کے روابط دونوں کے پاس ایک دوسرے کے فون نمبرز فون کی ایڈریس بک میں محفوظ ہوں۔
براہ کرم نوٹ کر لیں کہ اسٹیٹس اپ ڈیٹس کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 30 سیکنڈ ہے۔