آپ WhatsApp یا اپنے فون کی ایڈریس بک کے ذریعے روابط شامل کر سکتے ہیں۔
WhatsApp کے ذریعے رابطہ شامل کریں
- نئی چیٹ > آپشنز > نیا رابطہ شامل کریں کو دبائیں۔
- JioPhone یا JioPhone 2 پر، آپ کو منتخب کرنا ہوگا کہ آیا آپ رابطے کو فون میموری پر محفوظ کرنا چاہتے ہیں یا SIM میموری پر۔
- رابطے کا نام اور فون نمبر درج کریں > محفوظ کریں کو دبائیں۔
- رابطہ خود بخود آپ کی رابطے کی فہرست میں آ جانا چاہیئے۔ اگر رابطہ ظاہر نہ ہو تو نئی چیٹ > آپشنز > روابط دوبارہ لوڈ کریں کو دبائیں۔
اپنے فون کی ایڈریس بک کے ذریعے رابطہ شامل کریں
- ایپس مینو پر روابط کو دبائیں۔
- نیا رابطہ یا نیا کو دبائیں۔
- JioPhone یا JioPhone 2 پر، آپ کو منتخب کرنا ہوگا کہ آیا آپ رابطے کو فون میموری پر محفوظ کرنا چاہتے ہیں یا SIM میموری پر۔
- رابطے کا نام اور فون نمبر درج کریں > محفوظ کریں کو دبائیں۔
- رابطہ خود بخود آپ کی WhatsApp کی رابطے کی فہرست میں آ جانا چاہیئے۔ اگر رابطہ ظاہر نہ ہو تو WhatsApp کھولیں، پھر نئی چیٹ > آپشنز > روابط دوبارہ لوڈ کریں کو دبائیں۔
نوٹ: آپ اپنے فون کی ایڈریس بک سے رابطے کو حذف کر سکتے ہیں، لیکن آپ WhatsApp سے رابطے کو حذف نہیں کر سکتے ہیں۔