اسٹار شدہ پیغامات کی خصوصیت آپ کو مخصوص پیغامات بُک مارک کرنے کی سہولت دیتی ہے تاکہ آپ بعد میں انہیں فوری طور پر دیکھ سکیں۔
پیغام پر اسٹار لگائيں
- WhatsApp کھولیں۔
- کسی گروپ یا انفرادی چیٹ میں، وہ پیغام منتخب کریں جس پر آپ اسٹار لگانا چاہتے ہیں۔
- آپشنز > اسٹار لگائیں کو دبائیں۔
پیغام سے اسٹار ہٹائیں
- WhatsApp کھولیں۔
- کسی گروپ یا انفرادی چیٹ میں، وہ پیغام منتخب کریں جس پر سے آپ اسٹار ہٹانا چاہتے ہیں۔
- آپشنز > اسٹار ہٹائیں کو دبائیں۔
نوٹ: اسٹار ہٹانا پیغام کو حذف نہیں کرے گا۔
آپ نے جن پیغامات پر اسٹار لگایا ہے ان کی فہرست دیکھیں
- WhatsApp کھولیں۔
- سیٹنگز > اسٹار شدہ پیغامات کو دبائیں۔