ایک بار دیکھے جانے والے میڈیا کو بھیجنے اور کھولنے کا طریقہ
آپ ایسی تصویر یا ویڈیو بھیج سکتے ہیں جو وصول کنندہ کے ایک بار کھولنے اور میڈیا ویور سے باہر نکلنے کے بعد WhatsApp سے غائب ہو جائیں گی۔ جب وہ میڈیا ویور سے باہر نکل جائیں گے تو میڈیا اس چیٹ میں مزید نظر نہیں آئے گا اور وہ اسے دوبارہ نہیں دیکھ سکیں گے۔ ایک بار دیکھی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز وصول کنندہ کی تصاویر یا گیلری میں محفوظ نہیں ہوں گی اور وہ انہیں فارورڈ بھی نہیں کر سکیں گے۔
ایک بار دیکھا جانے والا میڈیا بھیجیں
- انفرادی یا گروپ چیٹ کھولیں۔
- + کو دبائیں۔
- آپ جو بھیجنا چاہتے ہیں اس کا انتخاب کریں، پھر دبائیں:
- تصوير کو، اپنے کیمرا سے نئی تصویر بنانے یا اپنی لائبریری سے موجودہ تصویر منتخب کرنے کے لیے۔
- ویڈیو کو، اپنے کیمرا سے نئی ویڈیو بنانے یا اپنے فون سے موجودہ ویڈیو منتخب کرنے کے لیے۔
- منتخب کریں > آپشنز کو دبائیں، پھر ایک بار دیکھیں کو منتخب کریں۔
- بھیجیں کو دبائیں۔
جب وصول کنندہ تصویر یا ویڈیو دیکھ لے گا تو آپ کو چیٹ میں کھولا گیا کی رسید نظر آئے گی۔
ایک بار دیکھا جانے والا میڈیا کھولیں
- 1
کے ساتھ موجود پیغام کھولیں۔ - تصویر یا ویڈیو دیکھیں۔
آپ جو میڈیا پہلے ہی دیکھ چکے ہیں اس کیلئے آپ کو چیٹ میں دیکھا گیا کی رسید نظر آئے گی۔ جب آپ میڈیا ویور سے باہر نکل جائیں گے تو آپ میڈیا کو دوبارہ دیکھ یا WhatsApp پر اس کی رپورٹ نہیں کرسکتے اور یہ آپ کے کیمرا رول میں محفوظ بھی نہیں ہوگا۔
متعلقہ مضامین:
- ایک بار دیکھا کے بارے میں
- ایک بار دیکھے جانے والے میڈیا کو بھیجنے اور کھولنے کا طریقہ: Android | iPhone | ویب اور ڈیسک ٹاپ
- WhatsApp پر پیغامات کی رپورٹ کرنے کا طریقہ