گروپس میں تبدیلیاں کرنے کا طریقہ
ڈیفالٹ طور پر، گروپ ممبرز تصویر، موضوع یا تفصیل تبدیل کر سکتے ہیں۔ تاہم، گروپ ایڈمن صرف ایڈمنز کو گروپ کی معلومات میں ترمیم کرنے کی اجازت دینے کے لیے گروپ کی سیٹنگز تبدیل کر سکتا ہے۔
گروپ کی معلومات تبدیل کریں
گروپ کے نام کو تبدیل کریں
- WhatsApp گروپ چیٹ کھولیں، پھر آپشنز > گروپ کی معلومات > ٹھیک ہے کو دبائیں۔
- گروپ کا نام منتخب کریں، پھر ترمیم کریں کو دبائیں۔
- نیا موضوع درج کریں، پھر محفوظ کریں کو دبائیں۔
- نام کی حد 25 کریکٹرز ہے۔
گروپ کی تصویر کو تبدیل کریں
- WhatsApp گروپ چیٹ کھولیں، پھر آپشنز > گروپ کی معلومات > ٹھیک ہے کو دبائیں۔
- گروپ آئیکن کو منتخب کریں، پھر آپشنز کو دبائیں۔
- تصویر شامل کرنے کیلئے تصویر منتخب کریں کو دبائیں اور کیمرا یا گیلری میں سے انتخاب کریں۔
- ہوگیا کو دبائیں۔
گروپ کی تفصیل تبدیل کریں
- WhatsApp گروپ چیٹ کھولیں، پھر آپشنز > گروپ کی معلومات کو دبائیں۔
- گروپ کی تفصیل منتخب کریں، پھر ترمیم کریں کو دبائیں۔
- نئی تفصیل درج کریں، پھر محفوظ کریں پر ٹیپ کریں۔
متعلقہ مضامین:
گروپ ایڈمن کی سیٹنگز تبدیل کرنے کا طریقہ