چیٹ یا گروپ کو آرکائیو کرنے یا آرکائیو سے ہٹانے کا طریقہ
چیٹ کو آرکائیو کرنے کی خصوصیت آپ کو اپنی گفتگو کا بہتر نظم کرنے کے لیے اپنی چیٹس کی فہرست سے کسی انفرادی یا گروپ چیٹ کو چھپانے کی سہولت دیتی ہے۔ آپ چیٹس کی فہرست کے نچلے حصے پر جا کر اپنی آرکائیو کردہ چیٹس ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
نوٹ:
- کسی انفرادی یا گروپ چیٹ کو آرکائیو کرنے سے چیٹ یا گروپ حذف نہیں ہوتا۔
- تمام انفرادی یا گروپ چیٹس کو بیک وقت آرکائیو کرنا KaiOS پر معاونت یافتہ نہیں ہے۔
- جب آپ کو کسی آرکائیو شدہ انفرادی یا گروپ چیٹ سے نیا پیغام موصول ہوگا تو وہ انفرادی یا گروپ چیٹ آرکائیو سے ہٹ جائے گی۔
انفرادی یا گروپ چیٹ کو آرکائیو کریں
- اپنی چیٹس کی فہرست میں، اس انفرادی یا گروپ چیٹ کو منتخب کریں جسے آپ آرکائیو کرنا چاہتے ہیں۔
- آپشنز > آرکائیو کریں > ٹھیک ہے کو دبائیں۔
انفرادی یا گروپ چیٹ کو آرکائیو سے ہٹائیں
- نیچے بٹن > آرکائیو شدہ چیٹس دبا کر چیٹس کی فہرست کے نچلے حصے پر جائیں۔
- اس انفرادی یا گروپ چیٹ کو منتخب کریں جسے آپ آرکائیو سے ہٹانا چاہتے ہیں۔
- آپشنز > آرکائیو سے ہٹائیں > ٹھیک ہے کو دبائیں۔
متعلقہ مضامین:
چیٹ یا گروپ کو آرکائیو کرنے یا آرکائیو سے ہٹانے کا طریقہ: Android | iPhone | ویب اور ڈیسک ٹاپ