گروپ ممبرز کو شامل کرنے اور ہٹانے کا طریقہ
اگر آپ گروپ ایڈمن ہیں تو آپ گروپ میں ممبرز کو شامل کر سکتے یا ہٹا سکتے ہیں۔
ممبرز کو شامل کریں
- WhatsApp گروپ چیٹ کھولیں، پھر آپشنز > ممبرز کو شامل کریں کو دبائیں۔
- متبادل طور پر، اپنی چیٹس کی فہرست میں گروپ منتخب کریں۔ پھر آپشنز > گروپ کی معلومات > ممبرز کو شامل کریں کو دبائیں۔
- گروپ میں شامل کرنے کے لیے روابط تلاش یا منتخب کریں۔
- ہوگیا کو دبائیں۔
ممبرز کو ہٹائیں
- WhatsApp گروپ چیٹ کھولیں، پھر آپشنز > گروپ کی معلومات کو دبائیں۔
- متبادل طور پر، اپنی چیٹس کی فہرست میں گروپ منتخب کریں۔ پھر آپشنز > گروپ کی معلومات کو دبائیں۔
- آپ جس ممبر کو ہٹانا چاہتے ہیں اسے منتخب کریں۔
- آپشنز > گروپ سے ہٹائیں > ہٹائیں کو دبائیں۔