اپنے اکاؤنٹ کی معلومات کی درخواست کرنے کا طریقہ
'اکاؤنٹ کی معلومات کی درخواست کریں' خصوصیت آپ کو اپنے WhatsApp اکاؤنٹ کی معلومات اور سیٹنگز کی رپورٹ کی درخواست کرنے اور اسے برآمد کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ رپورٹ میں آپ کے پیغامات شامل نہیں ہوں گے۔ اگر آپ ایپ کے علاوہ کسی اور طریقے سے اپنے پیغامات تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کی بجائے اپنی چیٹ کی سرگزشت برآمد کر سکتے ہیں۔
رپورٹ کی درخواست کریں
- WhatsApp کھولیں۔
- آپشنز > سیٹنگز > اکاؤنٹ > اکاؤنٹ کی معلومات کی درخواست کریں کو دبائیں۔
- رپورٹ کی درخواست کریں کو منتخب کریں اور دبائیں۔ اسکرین اپ ڈیٹ ہو کر درخواست بھیج دی گئی ہے دکھائے گی۔
آپ کی رپورٹ عام طور پر درخواست کرنے کی تاریخ کے تین دن بعد دستیاب ہوگی۔ آپ اپنی رپورٹ کا انتظار کرتے وقت تیار ہونے کی تاریخ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
نوٹ:
رپورٹ کی درخواست کرنے کے بعد، آپ اپنی زیر التواء درخواست کو کالعدم یا منسوخ نہیں کر سکتے۔
اگر آپ اپنا فون نمبر تبدیل کرنا یا پھر اپنا اکاؤنٹ حذف کرنا چاہتے ہیں تو آپ کی زیر التواء درخواست کالعدم ہو جائے گی اور آپ کو دوسری رپورٹ کی درخواست کرنی ہوگی۔
رپورٹ ڈاؤن لوڈ اور برآمد کریں
جب رپورٹ ڈاؤن لوڈ کیلئے دستیاب ہو گی تو آپ کو اپنے فون پر WhatsApp کی اطلاع موصول ہو گی جس میں لکھا ہوگا کہ 'آپ کے اکاؤنٹ کی معلومات کی رپورٹ اب دستیاب ہے’۔ WhatsApp میں اکاؤنٹ کی معلومات کی درخواست کریں اسکرین آپ کو بتائے گی کہ آپ کے پاس رپورٹ دستیاب ہونے کے بعد اسے ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کچھ ہفتے ہوں گے جس کے بعد وہ ہمارے سرورز سے حذف ہو جائے گی۔ چونکہ اس رپورٹ میں آپ کی معلومات شامل ہیں لہذا اسے کسی اور سروس پر اسٹور کرنے، بھیجنے یا اپ لوڈ کرنے میں احتیاط سے کام لیں۔
- WhatsApp کھولیں۔
- آپشنز > سیٹنگز > اکاؤنٹ > اکاؤنٹ کی معلومات کی درخواست کریں کو دبائیں۔
- رپورٹ ڈاؤن لوڈ کریں منتخب کریں اور دبائیں۔
- فائل ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد، رپورٹ برآمد کریں > ٹھیک ہے > ٹھیک ہے کو دبائیں۔
نوٹ: جب آپ اپنے فون میں رپورٹ ڈاؤن لوڈ کر لیں گے تو آپ کے پاس اپنے فون سے ڈاؤن لوڈ شدہ کاپی ہمیشہ کیلئے حذف کرنے کا آپشن ہوگا۔ حذف کرنے کیلئے اکاؤنٹ کی معلومات کی درخواست کریں کی اسکرین پر رپورٹ حذف کریں > ٹھیک ہے کو منتخب کریں اور دبائیں۔ رپورٹ کو حذف کرنے سے آپ کے WhatsApp اکاؤنٹ کا ڈیٹا حذف نہیں ہوگا۔
رپورٹ ملاحظہ کریں
آپ WhatsApp میں اپنی ڈاؤن لوڈ کردہ رپورٹ نہیں دیکھ پائیں گے۔ رپورٹ دیکھنے کیلئے، آپ کو اپنا فون کسی کمپیوٹر سے منسلک کرنا ہوگا۔
- کمپیوٹر پر، Windows پر فائل ایکسپلورر ڈاؤن لوڈ کریں یا Mac پر Android File Transfer جیسی فائل منتقل کرنے کی ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔
- اپنا فون کمپیوٹر سے منسلک کرنے کیلئے USB کورڈ استعمال کریں۔ آپ کو پہلے اپنے فون کے ایپس مینو پر سیٹنگز کو دبانا ہوگا > اسٹوریج کو منتخب کرنے کیلئے سائیڈ کی طرف اسکرول کرنا ہوگا > USB اسٹوریج کو منتخب کرنا اور دبانا ہوگا اور پھر > فعال شدہ کو منتخب کرنا اور دبانا ہوگا۔
- متبادل طور پر، آپ کمپیوٹر میں اپنے فون کا SD کارڈ داخل کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد فائل منتقل کرنے کی ایپلیکیشن کمپیوٹر پر خود بخود کھل جائے گی۔
- کمپیوٹر پر، downloads > whatsapp پر کلک کریں۔
- My account info.zip فائل کو کھینچ کر ڈیسک ٹاپ پر لائیں۔
- فائل کھول کر اسے ان زپ کریں۔ اس سے ایک My account info فولڈر بن جائے گا۔
- فولڈر کھولیں، پھر اپنے اکاؤنٹ کی معلومات دیکھنے کیلئے HTML فائل کھولیں۔