اکاؤنٹ بنانے کیلئے WhatsApp کو ایک فعال فون نمبر درکار ہوتا ہے۔ اگر آپ کو توثیق کرنے میں مسائل درپیش ہیں تو براہ کرم مندرجہ ذیل کی توثیق کر لیں:
اپنا فون نمبر درج کرنے کے بعد، براہ کرم اپنے فون پر ایک SMS ڈیلیور ہونے کا انتظار کریں۔ SMS میں 6 ہندسوں والا توثیقی کوڈ ہوگا جسے آپ WhatsApp میں توثیقی اسکرین پر درج کر سکتے ہیں۔ توثیقی کوڈ منفرد ہوتا ہے اور ہر بار نئے فون نمبر یا آلہ کی توثیق کرنے پر تبدیل ہوتا ہے۔ براہ کرم توثیقی کوڈ کا اندازہ نہ لگائیں کیونکہ اس کی وجہ سے آپ کچھ مخصوص عرصہ کیلئے لاک آؤٹ ہو سکتے ہیں۔
نوٹ: اگر آپ کے پاس iCloud Keychain فعال ہو اور اس نمبر کی پہلے توثیق کر چکے ہوں تو نیا SMS کوڈ موصول کیے بغیر آپ کی خود بخود توثیق ہو سکتی ہے۔
اگر آپ کو SMS کے ذریعے اپنا کوڈ موصول نہ ہو تو ہمارا خودکار سسٹم آپ کو کوڈ کے ساتھ کال کر سکتا ہے۔ براہ کرم پانچ منٹ کے ٹائمر کی گنتی پوری ہونے کا انتظار کریں اور اس دوران اپنے نمبر میں ترمیم نہ کریں۔ پانچ منٹ کے بعد، مجھے کال کریں پر ٹیپ کریں۔
نوٹ: آپ کے کیریئر کے لحاظ سے، آپ سے SMS یا فون کالز کے چارجز وصول کیے جا سکتے ہیں۔
اگر ان اقدامات پر عمل کرنے کے باوجود آپ کو کوڈ موصول نہیں ہو سکا تو براہ کرم مندرجہ ذیل پر عمل کریں: