اگر آپ WhatsApp سے منسلک ہونے سے قاصر ہیں تو ایسا عموماً آپ کے انٹرنیٹ کنکشن میں مسئلے یا فون کی ترتیبات کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ WhatsApp کو حذف کر کے دوبارہ انسٹال کرنا ضروری نہ ہو۔
ٹربل شوٹنگ
زیادہ تر کنکشن کے مسائل مندرجہ ذیل پر عمل کر کے حل ہو سکتے ہیں:
- اپنا فون آف اور واپس آن کر کے ری اسٹارٹ کریں۔
- WhatsApp کو Apple App Store میں دستیاب تازہ ترین ورژن پر اپ ڈیٹ کریں۔
- iPhone سیٹنگز
کھولیں اور ایئر پلان موڈ آن اور آف کریں۔ - iPhone سیٹنگز
> کھولیں سیلولر پر ٹیپ کریں اور سیلولر ڈیٹا آن کریں۔ - iPhone سیٹنگز
کھولیں > Wi-Fi پر ٹیپ کریں اور Wi-Fi کو آف اور آن کریں۔ - مختلف Wi-Fi ہاٹ اسپاٹس سے منسلک ہونے کی کوشش کریں۔
- یقینی بنائیں کہ Wi-Fi سلیپ موڈ کے دوران فعال ہو۔
- اپنے Wi-Fi راؤٹر کو ری بوٹ کریں۔
- اپنے موبائل کے فراہم کنندہ سے رابطہ کریں اور یقینی بنا لیں کہ آپ کی APN ترتیبات ٹھیک طور پر کنفیگر ہیں۔
- iPhone سیٹنگز
کھولیں > جنرل > ری سیٹ > نیٹ ورک سیٹنگز ری سیٹ کریں > نیٹ ورک سیٹنگز ری سیٹ کریں پر ٹیپ کریں۔ (اس سے آپ کے تمام محفوظ شدہ Wi-Fi پاس ورڈز حذف ہو جائیں گے)۔ - اپنے iPhone کے آپریٹنگ سسٹم کو اپنے فون کیلئے دستیاب تازہ ترین ورژن پر اپ گریڈ یا بحال کریں۔
- اگر آپ ان لاک کیا ہوا iPhone یا پری پیڈ SIM کارڈ استعمال کر رہے ہیں تو ممکن ہے کہ آپ کو اپنے SIM کارڈ کیلئے فون کی APN ترتیبات کو ایڈجسٹ کرنا پڑے۔ تفصیلات اور ہدایات کیلئے اپنے موبائل کیریئر سے رابطہ کریں۔
- اگر آپ کو کسی ایسے Wi-Fi نیٹ ورک پر WhatsApp سے منسلک ہونے میں پریشانی ہو رہی ہے جس سے آپ عام طور پر منسلک نہیں ہوتے ہیں تو نیٹ ورک منتظم سے رابطہ کریں۔
- یقینی بنائیں کہ آپ کا کنکشن نظم کردہ Wi-Fi نیٹ ورک پر نہ ہو جیسے کہ آپ کے دفتر یا یونیورسٹی کیمپس کے نیٹ ورک پر۔ ممکن ہے کہ آپ کا نیٹ ورک کنکشنز کو بلاک یا محدود کرنے کیلئے کنفیگر ہو۔
- WhatsApp کو کسی بھی پراکسی یا VPN سروسز کے ساتھ استعمال کرنے کیلئے نہیں بنایا گیا لہذا ہم ان کنفیگریشنز کیلئے معاونت فراہم نہیں کر سکتے۔
- رومنگ آف کریں۔
WhatsApp پیغامات کی اطلاعات موصول کرنے سے متعلق مسائل کیلئے اس مضمون کو پڑھیں۔