ممکن ہے کہ چیٹ میں موصول ہونے والے کچھ لنکس کیلئے آپ کو مشکوک لنک کا اشارہ دکھائی دے۔
یہ اشارہ تب ظاہر ہوتا ہے جب کسی لنک میں ایسے کریکٹرز کا ملاپ ہو جنہیں غیر معمولی مانا جاتا ہے۔ اسپیمرز ایسے کریکٹرز کے ملاپ کے ذریعے آپ کو دھوکہ دے کر ایسے لنکس پر کلک کروا سکتے ہیں جو بظاہر آپ کو کسی جائز ویب سائٹ پر لے جاتے ہوں لیکن درحقیقت وہ آپ کو نقصان دہ سائٹ پر لے جائیں۔
مشکوک لنک کی ایک مثال یہ ہے:
https://ẉhatsapp.com/free-tickets
نوٹ: پہلا کریکٹر حرف 'w' جیسا دکھائی دیتا ہے لیکن یہ اصل میں کریکٹر ' ẉ' ہے جس کا مطلب ہے کہ اسپیمر ممکنہ طور پر آپ کو دھوکے کے ذریعے ایسی ویب سائٹ پر لے جا سکتا تھا جو اصل میں WhatsApp سے وابستہ نہیں تھی۔
لنکس موصول کرنے پر، پیغام کے مواد کا بغور جائزہ لیں۔ اگر لنک کو مشکوک کے طور پر نشان زد کیا گیا ہو تو آپ لنک پر ٹیپ کر سکتے ہیں۔ اس سے ایک پاپ اپ پیغام نمودار ہوگا جو لنک کے اندر غیر معمولی کریکٹرز کو نمایاں کرے گا۔ اس کے بعد آپ انتخاب کر سکتے ہیں کہ لنک کھولنا ہے یا چیٹ پر واپس جانا ہے۔
WhatsApp خود بخود یہ تعین کرنے کیلئے چیکس پرفارم کرتی ہے کہ آیا لنک مشکوک ہے یا نہیں۔ آپ کی رازداری کی حفاظت کیلئے، یہ چیکس مکمل طور پر آپ کے آلے پر ہوتے ہیں اور ]شروع سے آخر تک رمز کاری[(28030015.md) کی وجہ سے WhatsApp آپ کے پیغامات کا مواد نہیں دیکھ سکتی۔
WhatsApp پر محفوظ رہنے کے طریقوں کے بارے میں مزید جاننے کیلئے، ]یہ مضمون[(21197244.md) پڑھیں۔