اپنے WhatsApp Messenger اکاؤنٹ کو WhatsApp Business اکاؤنٹ پر منتقل کرنے کا طریقہ
WhatsApp Messenger سے WhatsApp Business پر منتقل ہونا آسان، تیز اور قابل اعتبار ہے۔
اس کا طریقہ یہ ہے:
- App Store سے WhatsApp Messenger کو اپ ڈیٹ کریں اور WhatsApp Business ڈاؤن لوڈ کریں۔
- WhatsApp Business ایپ کھولیں۔
- WhatsApp Business کی سروس کی شرائط پڑھیں۔ شرائط قبول کرنے کیلئے متفق ہوں اور جاری رکھیں پر ٹیپ کریں۔
- WhatsApp Business خود بخود اس نمبر کی نشاندہی کر لیتا ہے جو آپ WhatsApp Messenger پر استعمال کر رہے ہیں۔ جاری رکھنے کیلئے، اپنے کاروباری نمبر والے آپشن پر ٹیپ کریں۔
- اگر دکھائی دینے والا نمبر وہ نہیں ہے جو آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو دوسرا نمبر استعمال کریں پر ٹیپ کریں اور حسب معمول توثیقی عمل پورا کریں۔
- اپنے نمبر کی توثیق کرنے کیلئے 6 ہندسوں والا SMS کوڈ درج کریں۔
- اگر آپ کا iCloud Keychain فعال ہے اور آپ اسی فون پر اس نمبر کی پہلے توثیق کر چکے ہیں تو آپ کو یہ مرحلہ مکمل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
- اپنا کاروباری پروفائل بنائیں > ہوگیا پر ٹیپ کریں۔
- آپ اپنا WhatsApp Business اکاؤنٹ فعال ہونے کے بعد اپنے کاروباری پروفائل میں ترمیم کرنا جاری رکھ سکتے ہیں۔