معاونت شدہ آلات کے بارے میں
ہم iOS 12 یا جدید ورژنز کی معاونت کرتے ہیں، لیکن ہم تجویز کرتے ہیں کہ دستیاب جدید ترین ورژن استعمال کریں۔
ہم یہ کیسے منتخب کرتے ہیں کہ کن آپریٹنگ سسٹمز کی معاونت کی جائے نیز اگر آپ کے آپریٹنگ سسٹم کی مزید معاونت نہیں کی جاتی تو اس صورت میں کیا ہوتا ہے اس بارے میں مزید معلومات کے لیے یہاں موجود مضمون پڑھیں۔
iOS پر WhatsApp استعمال کرنے کے بہترین تجربے کے لیے:
- تازہ ترین iOS ورژن استعمال کریں: ہماری تجویز ہے کہ آپ اپنے فون کے لیے دستیاب iOS کے تازہ ترین ورژن کا استعمال کریں۔ اپنے iPhone کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے کے طریقے پر مزید معلومات کے لیے براہ کرم Apple سپورٹ ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
- جیل بروکن یا ان لاک شدہ آلات کا استعمال نہ کریں: ہم جیل بروکن یا ان لاک شدہ آلات کے استعمال پر واضح طور پر پابندی نہیں لگاتے ہیں۔ تاہم، چونکہ ممکن ہے یہ تبدیلیاں آپ کے آلے کی فعالیت پر اثر انداز ہوں، لہذا ہم iPhone کے آپریٹنگ سسٹم کے تبدیل شدہ ورژنز استعمال کرنے والے آلات کے لیے معاونت فراہم نہیں کر سکتے۔
- آپ کے فون میں SMS یا کال کی اہلیت ہونی چاہیے: نیا WhatsApp اکاؤنٹ صحیح طریقے سے سیٹ اپ کرنے کے لیے، آپ کا فون تصدیقی عمل کے دوران SMS یا کالز وصول کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔ ہم صرف WiFi والے آلات پر نئے اکاؤنٹس سیٹ اپ کرنے کی معاونت نہیں کرتے ہیں۔
ٹیکنالوجی میں جدت سے ہم آہنگ رہنے کے لیے ہم باقاعدگی کے ساتھ پرانے آپریٹنگ سسٹمز کی معاونت ختم کرتے جاتے ہیں تاکہ اپنے وسائل کو جدید ترین سسٹم کی معاونت کے لیے استعمال کیا جا سکے۔
اگر ہم آپ کے آپریٹنگ سسٹم کی معاونت ختم کر دیتے ہیں تو آپ کو مطلع کیا جائے گا اور WhatsApp کا استعمال جاری رکھنے کیلئے چند مرتبہ آپ کو اپنا آلہ اپ گریڈ کرنے کی یاد دہانی کروائی جائے گی۔ ہم اس صفحہ کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ بھی کریں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہم جس تازہ ترین iOS ورژن کی معاونت کرتے ہیں وہ یہاں درج ہے۔
متعلقہ مضامین:
- معاونت شدہ آپریٹنگ سسٹمز کے بارے میں
- معاونت شدہ Android آلات کے بارے میں