WhatsApp میں تلاش کرنے کا طریقہ
آپ WhatsApp کی تلاش کی خصوصیت کے ذریعے اپنے آلہ پر موجود چیٹس میں پیغامات، تصاویر، ویڈیوز، لنکس، GIFs، آڈیو اور دستاویزات باآسانی تلاش کر سکتے ہیں۔
کلیدی لفظ کی مدد سے چیٹس میں تلاش کریں
تلاش کی خصوصیت آپ کو کلیدی لفظ کے ذریعے اپنی چیٹس میں تلاش کرنے کی سہولت دیتی ہے۔
- WhatsApp کھولیں۔
- چیٹس ٹیب سے، تلاش کریں بار دکھانے کیلئے نیچے سوائپ کریں۔
- تلاش کریں کی فیلڈ میں وہ لفظ یا فقرہ ٹائپ کریں جس کو آپ تلاش کرنا چاہتے ہیں۔
- کسی نتیجے پر ٹیپ کر کے اس پیغام کو چیٹ میں کھولیں۔
فلٹرز کے ذریعے میڈیا تلاش کریں
آپ تلاش کی خصوصیت میں فلٹرز کے ذریعے اپنی چیٹس میں میڈیا جیسے کہ تصاویر، ویڈیوز، لنکس، GIFs، آڈیو اور دستاویزات بھی تلاش کر سکتے ہیں۔
- WhatsApp کھولیں۔
- چیٹس ٹیب سے، تلاش بار دکھانے کیلئے نیچے سوائپ کریں۔
- تلاش کریں بار میں تلاش کی اصطلاح ٹائپ کریں۔
- ڈراپ ڈاؤن مینو سے میڈیا کی وہ قسم منتخب کریں جو آپ تلاش کرنا چاہتے ہیں۔
- کسی نتیجے پر ٹیپ کر کے اس میڈیا کو چیٹ میں کھولیں۔
میڈیا دیکھیں
آپ تمام تصاویر، ویڈیوز، لنکس، GIFs، آڈیو یا دستاویزات دیکھ سکتے ہیں۔
- WhatsApp کھولیں۔
- چیٹس ٹیب سے، تلاش بار دکھانے کیلئے نیچے سوائپ کریں۔
- تصاویر، ویڈیوز، لنکس، GIFs، آڈیو یا دستاویزات پر ٹیپ کر کے اس زمرے میں موجود میڈیا دیکھیں۔