پیغامات حذف کرنے کا طریقہ
آپ صرف اپنے لیے پیغامات حذف کر سکتے ہیں یا درخواست کر سکتے ہیں کہ سبھی کے لیے پیغامات حذف کر دیے جائیں۔
سبھی کے لیے پیغامات حذف کریں
سبھی کے لیے پیغامات حذف کرنا آپ کے کسی انفرادی یا گروپ چیٹ پر بھیجے گئے مخصوص پیغامات کو حذف کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ یہ خاص طور پر اس وقت کارآمد ثابت ہوتا ہے جب آپ نے غلط چیٹ میں پیغام بھیج دیا ہو یا آپ کے بھیجے ہوئے پیغام میں کوئی غلطی ہو۔
سبھی کے لیے کامیابی سے حذف کردہ پیغامات پر درج ذیل نظر آئے گا:
'یہ پیغام حذف کر دیا گیا ہے'
سب کے لیے پیغامات حذف کرنے کے لیے:
- WhatsApp کھول کر اس پیغام پر مشتمل چیٹ پر جائیں جسے آپ حذف کرنا چاہتے ہیں۔
- پیغام پر ٹیپ کریں اور دبا کر رکھیں > مینو سے حذف کریں منتخب کریں۔ اگر آپ چاہیں تو متعدد پیغامات بیک وقت حذف کرنے کیلئے مزید پیغامات منتخب کریں۔
- اگر کہا جائے تو، مزید
پر ٹیپ کریں > مینو سے حذف کریں کو منتخب کریں۔
- اگر کہا جائے تو، مزید
- حذف کریں
> سبھی کے لیے حذف کریں پر ٹیپ کریں۔
نوٹ:
- سبھی کے لیے کامیابی کے ساتھ پیغامات کو حذف کرنے کی خاطر آپ اور وصول کنندگان کے لیے WhatsApp کا تازہ ترین ورژن استعمال کرنا ضروری ہے۔
- ہو سکتا ہے کہ iOS کے لیے WhatsApp استعمال کرنے والے وصول کنندگان نے WhatsApp چیٹ سے پیغام کو حذف کرنے کے بعد بھی اپنی تصاویر میں آپ کا بھیجا ہوا میڈیا محفوظ کر رکھا ہو۔
- وصول کنندگان آپ کا پیغام حذف ہونے سے پہلے یا پھر حذف کرنے میں ناکامی کی صورت میں دیکھ سکتے ہیں۔
- اگر پیغام سبھی کیلئے حذف کرنے میں ناکامی ہوئی تو آپ کو مطلع نہیں کیا جائے گا۔
- پیغام بھیجنے کے بعد اسے سبھی کے لیے حذف کرنے کے لیے آپ کے پاس ایک ہفتے کا وقت ہوتا ہے۔
اپنے لیے پیغامات حذف کریں
آپ ان پیغامات کی اپنی نقل حذف کر سکتے ہیں جو آپ نے اپنے فون سے بھیجے یا وصول کیے ہیں۔ اس کا آپ کے وصول کنندگان کی چیٹس پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ آپ کے وصول کنندگان کو اپنی چیٹ اسکرین پر اب بھی تمام پیغامات دکھائی دیں گے۔
اپنے لیے پیغامات حذف کرنے کی خاطر:
- WhatsApp کھول کر اس پیغام پر مشتمل چیٹ پر جائیں جسے آپ حذف کرنا چاہتے ہیں۔
- پیغام پر ٹیپ کریں اور دبا کر رکھیں > مینو سے حذف کریں منتخب کریں۔ اگر آپ چاہیں تو متعدد پیغامات بیک وقت حذف کرنے کیلئے مزید پیغامات منتخب کریں۔
- اگر کہا جائے تو، مزید
پر ٹیپ کریں > مینو سے حذف کریں کو منتخب کریں۔
- اگر کہا جائے تو، مزید
- حذف کریں
> میرے لیے حذف کریں پر ٹیپ کریں۔