آپ iCloud کے ذریعے اپنی WhatsApp کی پرانی چیٹس کا بیک اپ لے سکتے ہیں اور بحال کر سکتے ہیں۔
نوٹ:
آپ کسی بھی وقت اپنی چیٹس کا مینوئل بیک اپ لے سکتے ہیں۔
WhatsApp سیٹنگز > چیٹس > چیٹ کا بیک اپ > ابھی بیک اپ لیں پر جائيں۔
آپ خود کار بیک اپ پر ٹیپ کر کے اور پھر اپنے بیک اپ کی فریکوئنسی منتخب کر کے خود کار، شیڈول کردہ بیک اپس فعال کر سکتے ہیں۔
اس سے آپ کی چیٹس اور میڈیا کا آپ کے iCloud اکاؤنٹ پر بیک اپ بن جائے گا۔ آپ بیک اپ میں ویڈیوز شامل یا خارج کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ iCloud بیک اپ کا عمل مکمل ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے جس کا انحصار آپ کے انٹرنیٹ کنکشن اور بیک اپ کے سائز پر ہوتا ہے۔
اگر آپ اپنا موبائل ڈیٹا خرچ کرنا نہیں چاہتے تو ہماری تجویز ہے کہ آپ iCloud کا بیک اپ صرف Wi-Fi پر ہی لیں۔
اگر آپ نے پہلے اپنے iPhone کا iCloud یا iTunes کے ذریعے بیک اپ لیا ہو تو آپ کسی گزشتہ بیک اپ سے اپنا iPhone بحال کر کے اپنی WhatsApp چیٹس دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اپنے iPhone کا بیک اپ لینے اور اسے بحال کرنے کے بارے میں مزید معلومات کیلئے Apple کی سپورٹ ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
اگر آپ کسی چیٹ کو محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو آپ خود کو اپنی پرانی چیٹس ای میل کر سکتے ہیں۔
نوٹ: اگر آپ جرمنی میں ہیں تو چیٹ برآمد کرنے کی خصوصیت استعمال کرنے سے پہلے آپ کو WhatsApp اپ ڈیٹ کرنا پڑے گا۔
اپنی پرانی چیٹس بحال کرنے کا طریقہ
iCloud بیک بنا یا بحال نہیں کر پا رہے ہیں