چیٹ یا گروپ کو آرکائیو کرنے یا آرکائیو سے ہٹانے کا طریقہ
چیٹ کو آرکائیو کرنے کی خصوصیت آپ کو اپنی گفتگو کا بہتر نظم کرنے کے لیے اپنی چیٹس کی فہرست سے کسی انفرادی یا گروپ چیٹ کو چھپانے کی سہولت دیتی ہے۔
نوٹ:
- کسی چیٹ کو آرکائیو کرنے سے چیٹ حذف نہیں ہوتی اور نہ ہی iCloud پر اس کا بیک اپ بنتا ہے۔
- جب آپ کو کسی آرکائیو شدہ انفرادی یا گروپ چیٹ سے نیا پیغام موصول ہوگا تو وہ انفرادی یا گروپ چیٹ آرکائیو شدہ ہی رہیں گی۔
- آپ چیٹس اسکرین کے اوپری حصے تک اسکرول کر کے دیکھ سکتے ہیں کہ کتنی انفرادی یا گروپ چیٹس میں نئے پیغامات ہیں۔
چیٹ یا گروپ کو آرکائیو کریں
- چیٹس ٹیب میں اس چیٹ یا گروپ پر دائیں سوائپ کریں جسے آپ آرکائیو کرنا چاہتے ہیں۔
- آرکائیو کریں پر ٹیپ کریں۔
آپ WhatsApp میں سیٹنگز > چیٹس > تمام چیٹس کو آرکائیو کریں میں ایک ساتھ تمام چیٹس کو آرکائیو کر سکتے ہیں۔
آرکائیو شدہ چیٹس یا گروپس دیکھیں
- چیٹس ٹیب کے اوپری حصے تک اسکرول کریں۔
- آرکائیو شدہ چیٹس پر ٹیپ کریں۔
چیٹ یا گروپ کو آرکائیو سے ہٹائیں
- آرکائیو شدہ چیٹس اسکرین پر اس چیٹ یا گروپ پر دائیں سوائپ کریں جسے آپ آرکائیو سے ہٹانا چاہتے ہیں۔
- آرکائیو سے ہٹائیں پر ٹیپ کریں۔
آپ کسی چیٹ کو رابطے کا نام یا پیغام تلاش کر کے مینوئل طور پر آرکائیو سے ہٹا سکتے ہیں۔
- چیٹس ٹیب میں، تلاش کریں بار پر ٹیپ کریں۔
- جس چیٹ کو آپ آرکائیو سے ہٹانا چاہتے ہیں اس کا نام یا مواد درج کریں۔
- جس چیٹ کو آپ آرکائیو سے ہٹانا چاہتے ہیں اس پر دائیں سوائپ کریں۔
- آرکائیو سے ہٹائیں پر ٹیپ کریں۔
آرکائیو کرنے کی متبادل سیٹنگز
ڈیفالٹ سیٹنگز کو تبدیل کر کے نئے پیغامات موصول ہونے پر آرکائیو کی گئی چیٹس کو آرکائیو سے ہٹانے پر سیٹ کرنے کے لیے:
- WhatsApp سیٹنگز کو کھولیں۔
- چیٹس پر ٹیپ کریں۔
- چیٹس کو آرکائیو شدہ رکھیں کو آف کریں۔
متعلقہ مضامین:
چیٹ یا گروپ کو آرکائیو کرنے یا آرکائیو سے ہٹانے کا طریقہ: Android | ویب اور ڈیسک ٹاپ | KaiOS