ڈارک موڈ آپ کو WhatsApp کی رنگ کی تھیم سفید سے سیاہ پر تبدیل کرنے کی سہولت دیتا ہے اور اسے آپ کے آلے کی سیٹنگز یا کنٹرول سنٹر میں فعال یا غیر فعال کیا جا سکتا ہے۔ یہ خصوصیت iOS 13 یا اس سے جدید ورژنز میں دستیاب ہے۔
آلے کی سیٹنگز سے ڈارک موڈ فعال کریں
iPhone کی سیٹنگز > Display & Brightness پر جائیں۔
APPEARANCE کے نیچے موجود مندرجہ ذیل آپشنز میں سے انتخاب کریں:
ڈارک: ڈارک موڈ آن کریں۔
لائٹ: ڈارک موڈ آف کریں۔
آٹومیٹک: کسی مخصوص وقت پر خودکار طریقے سے ڈارک موڈ آن کرنے کیلئے فعال کریں۔ Sunset to Sunrise منتخب کریں یا کسٹم شیڈول سیٹ کریں۔
کنٹرول سنٹر سے ڈارک موڈ فعال کریں
iPhone کی سیٹنگز > کنٹرول سنٹر > کسٹم کنٹرولز پر جائیں۔
کنٹرول سنٹر میں ظاہر کرنے کیلئے INCLUDE کے نیچے ڈارک موڈ کو شامل کریں۔
کنٹرول سنٹر کھولیں:
iPhone X اور جدید پر، اسکرین کے بالائی دائیں کونے سے نیچے سوائپ کریں۔
iPhone 8 اور اس سے پرانے پر، اسکرین کے نچلے حصے سے اوپر کی جانب سوائپ کریں۔
ڈارک موڈ آن یا آف کرنے کیلئے ڈارک موڈ کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔