WhatsApp میں جگہ خالی کرنے کا طریقہ
آپ یہ دیکھ سکتے ہیں کہ WhatsApp آپ کے آلہ پر کتنی جگہ لے رہا ہے اور آئٹمز حذف کر کے اسٹوریج خالی کر سکتے ہیں۔
اسٹوریج دیکھیں
- WhatsApp کی سیٹنگز میں جائیں۔
- اسٹوریج اور ڈیٹا > اسٹوریج کا نظم کریں پر ٹیپ کریں۔
آپ کی اسکرین کے بالائی حصے میں یہ دکھایا جاتا ہے کہ WhatsApp میڈیا اور ایپس اور دیگر آئٹمز آپ کے آلے میں کتنی جگہ استعمال کر رہے ہیں۔
آئٹمز کا جائزہ لیں اور حذف کریں
آپ بڑے یا کئی بار فارورڈ شدہ آئٹمز حذف کر کے جگہ خالی کر سکتے ہیں۔ آپ چیٹ کے لحاظ سے بھی آئٹمز حذف کر سکتے ہیں۔
آئٹمز کا جائزہ لیں
- WhatsApp کی سیٹنگز میں جائیں۔
- اسٹوریج اور ڈیٹا > اسٹوریج کا نظم کریں پر ٹیپ کریں۔
- 5 MB سے بڑے، کئی بار فارورڈ شدہ پر ٹیپ کریں یا کوئی مخصوص چیٹ منتخب کریں۔
- آپ جدید ترین، سب سے پرانے یا سب سے بڑے کے لحاظ سے ترتیب دینے کیلئے 'ترتیب دیں' کے آئیکن پر ٹیپ کر سکتے ہیں۔
- آئٹم کے اوپر کونے میں اس کا سائز دکھائی دیتا ہے۔
- آئٹم دیکھنے کے لیے اس پر ٹیپ کریں۔
آئٹمز حذف کریں
اگر آپ کسی آئٹم کو حذف کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو اسے آپ کے WhatsApp میڈیا سے حذف کر دیا جائے گا۔ ہو سکتا ہے کہ حذف کردہ آئٹمز آپ کے آلہ پر پھر بھی محفوظ ہوں۔ اگر آپ کے پاس کسی آئٹم کی کئی کاپیز ہیں تو جگہ خالی کرنے کے لیے آپ کو سبھی کاپیز حذف کرنی ہوں گی۔
- WhatsApp کی سیٹنگز میں جائیں۔
- اسٹوریج اور ڈیٹا > اسٹوریج کا نظم کریں پر ٹیپ کریں۔
- 5 MB سے بڑے، کئی بار فارورڈ شدہ پر ٹیپ کریں یا کوئی مخصوص چیٹ منتخب کریں۔
- آپ یہ کر سکتے ہیں:
- سبھی آئٹمز منتخب کریں: اگر آپ ایک ساتھ سبھی آئٹمز حذف کرنا چاہتے ہیں تو سبھی منتخب کریں پر ٹیپ کریں۔
- انفرادی آئٹمز حذف کریں: جس آئٹم کو حذف کرنا چاہتے ہیں اس پر ٹیپ کریں۔ ایک ہی بار میں متعدد آئٹمز حذف کرنے کے لیے اضافی آئٹمز منتخب کریں
- حذف کریں
پر ٹیپ کریں - اگر آپ نے اسٹار والے آئٹمز منتخب کیے ہیں تو آپ اسٹار شدہ کے علاوہ سبھی حذف کریں یا سبھی حذف کریں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
- آئٹم حذف کریں یا آئٹمز حذف کریں پر ٹیپ کریں۔
- اگر آپ نے ڈپلیکیٹ آئٹمز کو منتخب کیا ہے تو آئٹم اور اس کی کاپیاں حذف کریں یا آئٹمز اور ان کی کاپیاں حذف کریں پر ٹیپ کریں۔
تلاش کے ذریعے آئٹمز حذف کریں
آپ تلاش کی خصوصیت کے ذریعے بھی انفرادی آئٹمز حذف کر سکتے ہیں۔
- چیٹس ٹیب میں، تلاش بار ظاہر کرنے کے لیے نیچے سوائپ کریں۔
- تصاویر، ویڈیوز یا دستاویزات پر ٹیپ کریں۔
- اس آئٹم پر ٹیپ کریں جسے آپ حذف کرنا چاہتے ہیں۔
- حذف کریں
> میرے لیے حذف کریں پر ٹیپ کریں۔
کم اسٹوریج کے الرٹس
اگر آپ کے آلے پر دستیاب اسٹوریج انتہائی کم سطح تک پہنچ جاتا ہے تو ہو سکتا ہے کہ WhatsApp درست طریقے سے کام نہ کرے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو WhatsApp کا استعمال جاری رکھنے کے لیے آپ سے جگہ خالی کرنے کو کہا جائے گا۔
آپ جن ایپس کو استعمال نہیں کرتے انہیں، آپ کے فون پر محفوظ بڑی ویڈیوز، تصاویر، یا فائلز حذف کر کے بھی جگہ خالی کر سکتے ہیں۔ WhatsApp کے علاوہ اپنے فون پر اسٹوریج خالی کرنے کے بارے میں مزید جاننے کے لیے براہ کرم Apple سپورٹ ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
متعلقہ مضامین:
- Android پر WhatsApp میں جگہ خالی کرنے کا طریقہ
- فارورڈ کرنے کی حدود کے بارے میں