اطلاع کی ترجیحات کو دو مقامات میں تبدیل کیا جا سکتا ہے: آپ کے فون کی ترتیبات اور WhatsApp کی ترتیبات۔
اپنے فون کی ترتیبات کے ذریعے اطلاعات تبدیل کریں
اپنے فون کی ترتیبات میں جائیں۔
ایپس اور اطلاعات > WhatsApp > اطلاعات پر ٹیپ کریں۔
زیادہ تر فونز پر آپ کو آپشن دیا جائے گا کہ آپ:
اگر آپ اطلاعات حاصل نہیں کرنا چاہتے، حتی کہ اپنے فون کے اسٹیٹس بار پر ظاہر ہونے والا WhatsApp آئیکن بھی تو تمام اطلاعات کو بلاک کر دیں۔
اگر آپ کوئی آواز، وائبریشن یا سرسری اطلاعات حاصل نہیں کرنا چاہتے تو اطلاعات کو خاموش کر دیں۔ سرسری اطلاعات ایک ایسی Android خصوصیت ہے جو فون استعمال کرتے وقت آپ کی اسکرین کے ٹاپ پر مختصراً اطلاع دکھانے کی سہولت دیتی ہے۔
لاک اسکرین پر اطلاع کے پیشگی مشاہدے میں حساس مواد دکھائے جانے کو چھپائیں۔
آپ Android 8 یا اس سے جدید میں اطلاع کی ترجیحات سیٹ کرنے کیلئے اطلاع کے زمرے استعمال کر سکتے ہیں۔
نوٹ: آپ اپنی اطلاعات کا والیوم ایڈجسٹ کرنے کیلئے فون کی ترتیبات > آواز پر بھی جا سکتے ہیں۔
آپ یہ منتخب کر کے پیغامات، گروپس اور کالز کیلئے اطلاعات تبدیل کر سکتے ہیں:
آیا آنے والے اور جانے والے پیغامات کیلئے گفتگو کی ٹونز کو آن کرنا ہے یا آف۔
اطلاع کی ٹون یا رنگ ٹون۔
وائبریشن کا دورانیہ۔
Android 9 یا اس سے پرانے میں آپ منتخب کر سکتے ہیں کہ آیا پاپ اپ اطلاعات دکھانی ہیں یا نہیں۔ یہ اطلاعات کو آپ کی اسکرین کے بیچ میں دکھانے کی سہولت دیتی ہے۔
معاونت یافتہ فونز کیلئے اطلاع کی روشنی کا رنگ۔
آیا Android 5 اور اس سے نئے پر اعلی ترجیحی اطلاعات استعمال کرنی چاہئیں یا نہیں۔ اس سے آپ کی اسکرین کے ٹاپ پر اطلاعات کے پیشگی مشاہدے دکھائی دیتے ہیں اور اسے سرسری اطلاعات کو غیر فعال کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اعلی ترجیحی اطلاعات کو آف کرنا WhatsApp کی اطلاعات کو اطلاعات کی دراز میں نیچے کر دے گا۔
نوٹ: اگر آپ اپنی اطلاع کی ترتیبات ری سیٹ کرنا چاہتے ہیں تو مزید آپشنز > اطلاع کی ترتیبات ری سیٹ کریں > ری سیٹ کریں پر ٹیپ کریں۔
کسی انفرادی چیٹ یا گروپ کیلئے اطلاعات کو حسب منشاء بنائیں
ایک انفرادی چیٹ یا گروپ کھولیں۔
رابطے کے نام یا گروپ کے نام پر ٹیپ کریں۔
حسب منشاء اطلاعات پر ٹیپ کریں۔
حسب منشاء اطلاعات چیک کریں۔
یہاں آپ منتخب کر سکتے ہیں:
اطلاع کی ٹون
وائبریشن کا دورانیہ۔
آیا Android 9 یا اس سے پرانے میں پاپ اپ اطلاعات دکھانی چاہئیں یا نہیں۔
معاونت یافتہ فونز کیلئے اطلاع کی روشنی کا رنگ۔
آیا Android 5 اور اس سے نئے پر اعلی ترجیحی اطلاعات استعمال کرنی چاہئیں یا نہیں۔
نوٹ: اگر آپ اپنی اطلاع کی ترتیبات ری سیٹ کرنا چاہتے ہیں تو مزید آپشنز > اطلاع کی ترتیبات ری سیٹ کریں > پر ٹیپ کریں۔