نمبر تبدیل کریں خصوصیت آپ کو اپنے WhatsApp اکاؤنٹ سے منسلک فون نمبر کو اپنے فون پر ہی تبدیل کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ یہ خصوصیت آپ کے اپنے نئے نمبر کی توثیق کرنے سے پہلے استعمال کرنے کیلئے ہے۔
WhatsApp کے اندر نمبر تبدیل کرنے کی خصوصیت استعمال کرنے سے یہ ہو گا:
- آپ کے اکاؤنٹ کی معلومات (بشمول آپ کے پروفائل کی معلومات)، گروپس اور ترتیبات پرانے فون نمبر سے نئے فون نمبر پر منتقل ہو جائیں گی؛ اور
- آپ کے پرانے فون نمبر سے منسلک اکاؤںٹ حذف ہو جائے گا تاکہ آپ کے رابطوں کو اپنے WhatsApp کے روابط کی فہرست میں آپ کا پرانا فون نمبر مزید نظر نہ آئے۔
اگر آپ ہماری نمبر تبدیل کرنے کی خصوصیت کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کی چیٹ کی سرگزشت تب تک آپ کے فون پر نئے فون نمبر کے ساتھ دستیاب رہے گی جب تک کہ آپ اپنا یہی فون استعمال کرنا جاری رکھیں گے۔
نمبر تبدیل کرنے کا عمل شروع کرنے سے قبل
- اطمینان کر لیں کہ آپ کا نیا فون نمبر SMS یا کالز موصول کرنے کے قابل ہے اور اس میں فعال ڈیٹا کنکشن ہے۔
- اطمینان کر لیں کہ آپ کا پرانا فون نمبر فی الوقت WhatsApp میں آپ کے فون پر توثیق شدہ ہے۔ آپ WhatsApp میں WhatsApp > ترتیبات
پر نیویگیٹ کر کے اور اپنی پروفائل کی تصویر پر ٹیپ کر کے دیکھ سکتے ہیں کہ کس نمبر کی توثیق کی گئی ہے۔
اپنا فون نمبر تبدیل کرنا
WhatsApp کے اندر اپنا فون نمبر تبدیل کرنے کیلئے، یہ مراحل فالو کریں:
- ترتیبات
> اکاؤنٹ
> نمبر تبدیل کریں > اگلا پر جائیں۔
- اپنا موجودہ فون نمبر پہلے باکس میں مکمل بین الاقوامی فارمیٹ میں درج کریں
- اس کے بعد دوسرے باکس میں مکمل بین الاقوامی طرز میں اپنا نیا فون نمبر درج کریں۔
- اگلا پر ٹیپ کریں۔
- اگر آپ روابط کو مطلع کریں آن کرتے ہیں تو آپ تمام روابط، جن روابط کے ساتھ میری چیٹس ہیں, یا حسب منشاء کو مطلع کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
- اگر آپ حسب منشاء منتخب کرتے ہیں تو آپ کو ان روابط کو تلاش یا منتخب کرنا ہوگا جنہیں آپ مطلع کرنا چاہتے ہیں > ہو گیا پر ٹیپ کریں۔
- ہو گیا پر ٹیپ کریں۔
- ہاں پر ٹیپ کر کے توثیق کریں کہ آپ کا نیا فون نمبر درست ہے۔
- اپنے نئے فون نمبر کی توثیق کر کے عمل مکمل کریں۔

نوٹ
- آپ کا فون نمبر تبدیل ہونے پر آپ کے گروپس کو مطلع کیا جائے گا چاہے آپ روابط کو مطلع کریں کو آن کرتے ہیں یا نہیں کرتے۔
- اپنے روابطے سے منسلک رہنے کیلئے، ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ انہیں نمبر تبدیل کرنے سے پہلے اپنے نئے فون نمبر کے بارے میں بتا دیں اور انہیں اپنے فونز کی ایڈریس بکس میں کوئی بھی ضروری تبدیلیاں کرنے کا کہیں۔ نمبرز تبدیل کرنے سے پہلے آپ اپنے روابط کو اپنے نئے فون نمبر کے بارے میں بتانے کیلئے بروڈکاسٹ کی فہرستیں استعمال کر سکتے ہیں۔