پیغامات بھیجنے یا موصول نہ کر پانے کی سب سے عام وجہ انٹرنیٹ کا ناقص کنکشن ہے۔ کنکشن کے مسائل ٹربل شوٹ کرنے کے طریقے کے بارے میں یہاں پڑھیں: Android | iPhone | Windows Phone
اگر آپ کو یقین ہو کہ آپ کا فون انٹرنیٹ سے منسلک ہے تو WhatsApp کے پیغامات نہ جانے کی کچھ وجوہات ہو سکتی ہیں:
آپ کے فون کو ری اسٹارٹ یا آف اور آن کرنے کی ضرورت ہے۔
جس رابطے کو آپ پیغام بھیج رہے ہیں اس نے آپ کا نمبر بلاک کیا ہوا ہے۔ اس مضمون میں مزید تلاش کریں۔
آپ نے ابتدائی توثیقی عمل مکمل نہیں کیا ہے۔ توثیقی عمل کے بارے میں یہاں جانیں: Android | iPhone | Windows Phone۔
آپ WhatsApp پر جس رابطے کو پیغام بھیجنے کی کوشش کر رہے ہیں اس کا نمبر آپ کے فون میں درست طور پر محفوظ نہیں ہے۔ ہر فون نمبر کا درست فارمیٹ یہاں جانیں۔