اگر آپ ہمارے کاروباری API کے ذریعے WhatsApp پر اپنے کسٹمرز سے منسلک ہونے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ہم آپ کو ہمارے WhatsApp Business سلوشن فراہم کنندگان (BSPs) کی فہرست کے ساتھ کام کرنے کی ترغیب دیں گے۔ یہ تیسری پارٹی کے سلوشن فراہم کنندگان کی عالمی کمیونٹی ہیں جنہیں WhatsApp Business API میں مہارت حاصل ہے۔ یہ کاروبار کے سلوشن فراہم کنندگان (BSPs) کسٹمر سپورٹ اور وقت کیلئے حساس، ذاتی نوعیت کی اطلاعات کے استعمال کی منظور شدہ صورتوں میں WhatsApp پر کسٹمرز کے ساتھ آپ کو بات چیت کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
جیسا کہ ہمارے وائٹ پیپر میں بیان کیا گیا ہے، تیسری پارٹیوں کا ہمارے پلیٹ فارم پر غیر مجاز سروسز فراہم کرنا، جیسے کہ خود کار یا کثیر تعداد میں پیغامات بھیجنا، ہماری سروس کی شرائط کی خلاف ورزی ہے۔ اگر آپ کسی ایسی تیسری پارٹی کے ساتھ کام کر رہے ہیں جو غیر مجاز سروس فراہم کرتی ہے تو ممکن ہے کہ آپ WhatsApp پر ان کے ساتھ پیغامات نہ بھیج پائیں۔ ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ اس کے بجائے ہمارے اجازت یافتہ کاروباری سلوشن فراہم کنندگان (BSPs) کے ساتھ کام کریں۔
نوٹ: کاروباری سلوشن فراہم کنندگان (BSPs) کی شیئر کردہ فہرست صرف حوالے کے لیے ہے۔ ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ جس کمپنی کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں اس کا احتیاط سے جائرہ لیں۔