جیسا کہ ہمارے بلاگ پر اعلان کیا گیا ہے، WhatsApp آپ کیلئے اہم کاروباروں سے آپ کو منسلک کرنے کے طریقے دریافت کر رہی ہے۔ WhatsApp Business ایپ چھوٹے کاروباروں کو آفیشل موجودگی قائم کرنے اور کسٹمرز کو جواب دینا آسان بنانے میں مدد کرتی ہے۔
ہم بڑے پیمانے پر کام کرنے والی کمپنیوں جیسے کہ ائیرلائنز، ای-کامرس سائٹس اور بینکس کیلئے بھی نئے آلات بنا رہے ہیں۔ یہ کاروبار ہماری WhatsApp Business کی تدبیر کے ذریعے کسٹمرز کو کارآمد معلومات جیسے کہ پرواز کے اوقات، ڈیلیوری کی توثیق اور دیگر اپ ڈیٹس فراہم کر پائیں گے اور ساتھ ہی کسٹمر سپورٹ بھی فراہم کر پائیں گے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ کوئی مخصوص کاروبار آپ سے رابطہ نہ کر پائے تو آپ اسے بلاک کر سکتے ہیں۔ روابط کو بلاک اور ان بلاک کرنے کا طریقہ یہاں سیکھیں: Android | iPhone