وقتاً فوقتاً، کوئی کاروبار آپ کو پیغامات بھیجنے یا موصول کرنے کے لیے درکار ٹولز فراہم کرنے میں مدد کے لیے سلوشن فراہم کنندہ کا استعمال کر سکتا ہے۔ یہ سلوشن فراہم کنندگان کاروبار کی جانب سے پیغامات کو پڑھنے، اسٹور کرنے، اور ان کا جواب دینے جیسی سروسز فراہم کر سکتے ہیں۔
کچھ کاروبار اور سلوشن فراہم کنندگان 1 پیغامات کو محفوظ طریقے سے اسٹور کرنے اور کسٹمرز کو جواب دینے کے لیے WhatsApp کی پیرنٹ کمپنی، Facebook، کا استعمال کریں گے۔ اگرچہ Facebook خود بخود آپ کے پیغامات کو استعمال کر کے آپ کو نظر آنے والے اشتہارات کو ذاتی نوعیت کا نہیں بنائے گا، لیکن کاروبار موصول ہونے والی چیٹس کو اپنی مارکیٹنگ کے مقاصد کے لیے استعمال کر سکیں گے، جس میں Facebook پر تشہیر شامل ہو سکتی ہے۔ آپ کبھی بھی اس کاروبار سے اس کی رازداری کے طریقوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں۔
1 2021 میں۔