Portal پر اپنا WhatsApp اکاؤنٹ شامل کرنے یا ہٹانے کا طریقہ
اپنا اکاؤنٹ شامل کریں
نوٹ: اگر آپ اپنا WhatsApp اکاؤنٹ شامل کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو آپ کے روابط Facebook کے ساتھ شیئر نہیں کیے جاتے بلکہ انہیں Portal ہارڈ ویئر آلہ پر اسٹور کیا جاتا ہے۔
اپنے Portal پر سیٹنگز > اکاؤنٹس > آپ کا نام > کنیکٹ WhatsApp پر ٹیپ یا منتخب کریں۔ آپ کو ایک کوڈ نظر آئے گا جس کے ذریعے آپ Facebook میں لاگ ان کر سکیں گے۔
اپنے فون یا کمپیوٹر کے براؤزر میں facebook.com/device کھولیں۔ اگر آپ مندرجہ ذیل استعمال کر رہے ہیں:
فون: کوڈ درج کریں پر ٹیپ کریں۔ کوڈ درج کریں، پھر جاری رکھیں > تصدیق کریں پر ٹیپ کریں۔
کمپیوٹر: کوڈ درج کریں، پھر جاری رکھیں > تصدیق کریں پر کلک کریں۔
اپنے Portal پر By checking, you agree to receive messages from Portal on WhatsApp کو نشان زد کریں۔
Continue پھر Next پر ٹیپ کریں یا منتخب کریں۔
اپنے فون پر WhatsApp کھولیں۔
Android: مزید آپشنز > WhatsApp ویب > آلہ لنک کریں پرٹیپ کریں۔ اگر آپ کے آلے میں بایو میٹرک توثیق ہے تو اسکرین پر موجود ہدایات پر عمل کریں۔
iPhone پر: WhatsApp کی سیٹنگز پر جائیں > WhatsApp ویب/ڈیسک ٹاپ > آلہ لنک کریں > ٹھیک ہے پر ٹیپ کریں۔ iOS 14 یا اس سے جدید ورژن پر، ان لاک کرنے کیلئے Touch ID یا Face ID استعمال کریں۔
اپنے Portal پر QR کوڈ اسکین کرنے کے لیے اپنا فون استعمال کریں۔
اپنے Portal پر Done پر ٹیپ یا منتخب کریں۔
نوٹ: توثیق کو آپ کے آلے کے آپریٹنگ سسٹم کے ذریعے وہاں اسٹور کیے گئے بایو میٹرکس سے ہینڈل کیا جاتا ہے۔ WhatsApp آپ کے آلہ کے آپریٹنگ سسٹم میں اسٹور بایو میٹرک کی معلومات تک رسائی حاصل نہیں کرسکتا ہے۔
اپنا اکاؤنٹ ہٹائیں
اپنے Portal پر سیٹنگز > اکاؤنٹس > آپ کا نام > WhatsApp پھر Remove Account پر ٹیپ یا منتخب کریں۔
اپنے فون پر WhatsApp یا اپنے کمپیوٹر پر WhatsApp ویب یا WhatsApp ڈیسک ٹاپ کھولیں۔
بھیجا گیا توثیقی کوڈ دیکھنے کے لیے 'Portal from Facebook' کے ساتھ انفرادی چیٹ کھولیں۔
اپنے Portal پر تصدیقی کوڈ درج کریں، پھر Done اس کے بعد Remove پر ٹیپ کریں۔