Messenger رومز کے بارے میں
Messenger رومز کی خصوصیت آپ کو فیملی، دوستوں اور باہمی دلچسپیاں رکھنے والے لوگوں کو کال کرنے اور ایک ساتھ وقت گزارنے کی سہولت دیتی ہے۔ Messenger ایپ کے ذریعے یا اپنے موبائل یا ویب براؤزر میں Messenger کی ویب سائٹ کھول کر آپ رومز بنا سکتے ہیں جہاں زیادہ بڑے گروپس ویڈیو چیٹ کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد آپ WhatsApp میں اپنے روابط اور گروپ چیٹس کو دعوتی لنکس بھیج سکتے ہیں تاکہ وہ ان رومز میں شامل ہو سکیں چاہے ان کے پاس Facebook اکاؤنٹ یا Messenger ایپ نہ بھی ہو۔
Messenger رومز کے شارٹ کٹس اب WhatsApp کے اندر مزید دستیاب نہیں ہیں۔ Messenger ایک علیحدہ ایپ اور ویب سائٹ ہے لہذا جب آپ روم بناتے ہیں تو آپ کو اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ساتھ لاگ ان کرنا ہوگا۔ رومز WhatsApp سے باہر بنتے ہیں اور Messenger رومز میں ویڈیو کالز شروع سے آخر تک مرموز نہیں ہوتیں۔
آپ جس بھی WhatsApp صارف کے ساتھ روم کا لنک شیئر کرتے ہیں وہ روم میں شامل ہو سکتا ہے لہذا اس لنک کو صرف قابل اعتماد افراد کے ساتھ ہی شیئر کریں۔ یہ بھی ممکن ہے کہ لنک وصول کرنے والا شخص اسے دیگر لوگوں کو فارورڈ کر دے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو وہ دیگر لوگ بھی روم میں شامل ہو سکتے ہیں اگرچہ آپ نے انہیں لنک براہ راست نہ بھیجا ہو۔
Messenger رومز Messenger کی جانب سے بنائی گئی اور انہی کی زیر ملکیت ایک خصوصیت ہے۔ چونکہ Messenger اور Facebook پروڈکٹس ان تمام زبانوں کو سپورٹ نہیں کرتے ہیں جن میں WhatsApp دستیاب ہے لہذا آپ کو Messenger کی جانب سے کچھ ایسے پہلے سے پُر پیغامات یا لنکس نظر آ سکتے ہیں جو آپ کے فون یا کمپیوٹر کی زبان سے مختلف زبان میں ہوں۔ جب آپ Messenger رومز یا کوئی اور Facebook پروڈکٹ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے ان سروسز کے استعمال پر انہی کی شرائط اور پرائیویسی کے طریقہ کار لاگو ہوتے ہیں۔ Messenger رومز کے بارے میں مزید جاننے کیلئے، براہ کرم یہ مضمون پڑھیں۔ WhatsApp دیگر Meta کمپنیوں کے ساتھ کس طرح کام کرتا ہے اس حوالے سے مزید جاننے کیلئے ہماری سروس کی شرائط اور پرائیویسی پالیسی دیکھیں۔